اتوار, 28 اپریل 2024


سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات کےحوالےسے اہم اجلاس طلب

لاہور: پنجاب بھر میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات بڑھانے کے لیے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

اجلاس میں سکول ایجوکیشن کی طرف سے یہ 4 تجاویز سامنے رکھی جائیں گی ۔پہلی تجویزدی گئی ہے جس کے مطابق پرائمری تک سکول کی چھٹیاں 9 سے بڑھا کر 15 جنوری تک کی جائیں دوسری تجویزیہ دی گئی ا سکول کے ٹائمنگ صبح 9سےدوپہر 2 بجے تک کی جائے۔

دی گئی تیسری تجویزکے مطابق مارچ میں ہونے والے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کے لیے صرف انہی طلباء کو سکول بلایا جائےجبکہ چوتھی تجویز باقی تمام کلاسز میں موسم سرما کی چھٹیاں بڑھائی جائے۔

اجلاس میں ان تمام تجاویز کو مدِ نظررکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment