اتوار, 08 ستمبر 2024


ملک کےبالائی اوروسطی علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ذرائع کےمطابق محکمہ موسمیات نے منگل سے جمعرات کے دوران ایک بار پھر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آندھی تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں کھڑی فصلوں و اسٹرکچرز کو نقصان ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کو بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں آندھی، تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے سے اسٹرکچر اور کھڑی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے، جب کہ مری گلیات، نتھیا گلی، ناران، کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، اسکردو، استور اور ہنزہ میں درمیانی اور شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment