اتوار, 08 ستمبر 2024


وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی کےلیےاس خطیررقم کامطالبہ کیاگیا،طارق بنوری

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے انکشاف کیا ہے وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی کے لیے ایچ ای سی سے 45 ارب روپے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا۔

ڈاکٹر طارق بنوری نےایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعظم ہاؤس یونیورسٹی کے لیے اس خطیر رقم کا مطالبہ کیا گیا حالانکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کل ترقیاتی بجٹ 30 ارب روپے سے کم ہے۔

ڈاکٹر طارق بنوری نے یہ انکشاف بھی کیا کہ خیبر پختونخوا کی وہ سب یونیورسٹیاں جو 2013 میں ٹھیک چل رہی تھیں وہ سب اب دیوالیہ ہو چکی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment