پیر, 13 مئی 2024

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ نےاو جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کرنے کی اجازت دے دی، عدالت عظمیٰ نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ بولی دینے والوں کو حصص فروخت کئے جائیں۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے او جی ڈی سی ایل کے حصص کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حصص کی نیلامی کے لئے حکم جاری کرے۔ خیبر پختنوخواہ کے وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ سپریم کورٹ اس وقت تک حکم جاری نہ کرے جب تک پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ نہیں آجاتا،ایسا نہ ہو کہ نجکاری ہوجائے اور بعد میں فیصلہ مخالفت میں آجائے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہائیکورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ منگوانے سے پشاورہائیکورٹ کا حکم امتناعی ختم ہوگیا، سپریم کورٹ میں مقدمہ آنے سےہائیکورٹ کے حکم امتناعی کی کوئی وقعت نہیں رہی۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ کیس کا فیصلہ میرٹ پرکیا جائے گا اسی لئے پہلے عبوری ریلیف دیا گیا۔ بعد میں سپریم کورٹ نے او جی ڈی سی ایل کے حصص کی نجکاری کی اجازت دے دی، مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ زیادہ بولی دینے والوں کو او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کئے جائیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

ایمز ٹی وی (تجارت) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ کرپشن ملک کا مہلک مرض بن چکا ہے جسے پہلے سرکاری سطح پر اور پالیسی ماہرین و بین الاقوامی اداروں کی طرف سے تسلیم نہیں کیا جاتا تھا اور نہ ہی ترقیاتی اصلاحات میں کرپشن کے خاتمے کو کبھی اکنامک ترجیح دی جاتی تھی، البتہ بین الاقوامی اداروں نے بھی اب یہ تسلیم کرلیا ہے کہ کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے۔یہ انکشاف گزشتہ روز فیڈرل بورڈآف ریونیو کی طرف سے جاری کردہ سالانہ جائزہ رپورٹ میں کیا گیاہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اب دنیا بھر میں کرپشن کو بڑے اور اہم مسئلے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے پالیسیاں اور اقدامات بھی متعارف کرائے گئے ہیں جس کے لیے گڈ گورننس اور ای گورنمنٹ (ای پریکٹسز) اقتصادی و ادارہ جاتی ترقی میں بنیادی اور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے اپنے ترقیاتی پروگراموں کے لیے دیے جانے والے فنڈز کے استعمال میں کرپشن کو روکنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں اور اپنے پروگراموں سے اس کرپشن کے خاتمے کو بنیادی کمپوننٹ کے طور پر شامل کرلیا ہے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنوں کومجموعی طور پر 65 دن گزر چکے ہیں،جس کے دوران عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری مجموعی طور پر عوامی تحریک شرکاءکے ساتھ 1560 گھنٹے گزار چکے ہیں اور انکی حاضری98 فیصد رہی ہے ۔ ان کے برعکس عمران خان جو بنی گالہ آتے رہے اور دیگر کاموں میں بھی مصروف رہے، انکی دھرنوں میں حاضری55 فیصد رہی۔ ڈاکٹر طاہر القادری دھرنے میں98 فیصد حاضری کے ہمراہ سرفہرست رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی حاضری 55 فیصد جبکہ سب سے کم حاضری مسلم لیگ(ق) کے رہنماﺅں چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کی رہی ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کی حاضری 52 فیصد،متحدہ وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر کی دھرنوں میں حاضری38 فیصد،سردار آصف احمد علی اور مصطفی کھر اور جے سالک بھی دھرنے میں موجود رہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی)سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کے جلسے سے ثابت ہوگیا ہے کہ بلاول کے کروڑوں جانثار ہیں،آمریت کا زمانہ چلا گیا اور اب ملک میں جمہوریت ہے۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ مائنس فارمولا چلا ہوا کارتوس ہے، اس قسم کی باتیں ماضی میں بھی ہوتی رہی ہیں،اس میں گھبرانےکی بات نہیں، بھٹو خاندان نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کو بچایا ہے۔اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ گھرمیں غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں اور انہیں دوربھی کرلیا جاتا ہے، اسی طرح سیاسی جماعتوں میں بھی ناراضگیاں ہوتی رہتی ہیں،اگرکوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو ایم کیو ایم سے بیٹھ کر بات کر کے مسلے کا حل نکالاجا سکتا ہے۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو یقین ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے خود کو اس برے وقت سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اس سال انھوں نے چار ٹیسٹ میچوں میں تین نصف سنچریاں سکور کی ہیں جبکہ 10 ون ڈے میچوں میں وہ صرف دو نصف سنچریاں بنا پائے ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ وہ رنز نہ ہونے سے مایوس نہیں ہیں البتہ تھوڑی بہت پریشانی ضرور ہوتی ہے اور دباؤ بھی ہوتا ہے لیکن انھوں نے خود پرگھبراہٹ طاری نہیں کر رکھی انھیں خود پر مکمل بھروسہ ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مثبت سوچ کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنے اور اپنی ٹیم کے لیے بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)آسٹریلوی حکومت نے اسلامی نقاب میں چہرے کو مکمل طور پر چھپانے والی خواتین کا کینبرا میں ملک کی پارلیمان کے احاطے میں داخلے کو محدود کرنے کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے-حکام کا کہنا ہے کہ اب پارلیمان میں آنے والوں کو سکیورٹی حکام کو مختصراً اپنا چہرہ دکھانا ہوگا۔خواتین پارلیمان کے عوامی مقامات اور تمام گیلریوں میں نقاب پہن کر جا سکتی ہیں-اگر نقاب پوش سیاحوں پر پارلیمان کے احاطے میں داخلے کو محدود کرنے کا فیصلہ لاگو ہو جاتا تو اس سے نقاب پہننے اور پورا جسم ڈھانپنے والی مسلمان خواتین متاثر ہوتیں۔ملک کے وزیرِ اعظم ٹونی ایبٹ نے ماضی میں برقعے کو کپڑوں کو ’مخالفانہ‘ قرار دیتے ہوئی خواہش ظاہر کی تھی کہ لوگ اسے نہ پہنیں۔پارلیمان کے احاطے میں نقاب پوشوں کے داخلے کو محدود کرنے کا فیصلہ آسٹریلیا میں ’دہشت گرد حملے‘ اور آسٹریلوی ’جہادیوں‘ کا شام و عراق میں برسرِ پیکار دولتِ اسلامیہ کے شدت پسند گروپ کے ساتھ منسلق ہونے کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزارت داخلہ اپنے سیکریٹری کے ذریعے نادراکو کنٹرول کرنے کی پالیسی کی حامی ہے، تحقیق کے مطابق وزیر اعظم آفس نے وزیراعظم معائنہ کمیشن کے69 سالہ سربراہ رٹائرڈکرنل سیف الدین قریشی کے بیٹے عمرسیف کوچیئرمین نادرالگانے کیلیے گرین سگنل دیا جس پروزارت داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ کے طے قواعد کو پس پشت ڈالتے ہوئے اشتہارجاری کیا جوعمرسیف کی موجودہ اہلیت کے مطابق تھا جو اس وقت چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اس عہدے پر تقرر کیلیے اشتہار کا مراسلہ12 مارچ 2014 کو منظوری کیلیے اسٹیبلشمنٹ کوبھجوایا تھا تاہم مراسلہ کاجواب18 مارچ کو دیا گیا اور اشتہار کے مسودے پراعتراض کرتے ہوئے کئی خامیوں کی نشاندہی کی مگر وزارت داخلہ نے تمام اعتراضات رد کردیے۔

 

  • ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ حکومت سے علیحدگی کے بعدسندھ کابینہ میں ایم کیو ایم کے وزا ،مشیروں اور معاون خصوصی نے استعفے بھجوا دئیے۔ ایم کیو ایم کے مشیروں فیصل سبزواری،عادل صدیقی اورمعاون خصوصی حسیب الدین نے رؤف صدیقی اور صغیر احمد نےوزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ کو اپنے استعفِے فیکس کر دئیے ہیں،اورسرکاری گاڑیاں بھی واپس کر دی ہیں۔ گورنر سندھ کی جانب سے وزرا کے استعفِے کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری ہوگا ۔

     
     
  •  

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)عراق کے دارالحکومت بغداد میں حکام کے مطابق اہل تشیع کی ایک مسجد پر ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم 15 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔عراق میں حالیہ دنوں اس نوعیت واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ان حملوں کا الزام آئی ایس یعنی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ پر عائد کیا جاتا ہے۔

دولت اسلامیہ نے عراق اور شام کے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس وقت اس کے جنگجو شام کے دفاعی اہمیت کے حامل شہر کوبانی کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں انھیں کرد جنگجوؤں کی مزاحمت کا سامنا ہے۔گذشتہ ہفتے کے اختتام پر کوبانی کا دفاع کرنے والے کرد جنگجوؤں نے شدت پسنوں کو شہر کے دو حصوں کے علاوہ تمام علاقوں سے نکال دینے کا دعویٰ کیا تھا۔اس وقت امریکہ کی قیادت میں کوبانی میں دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کو فضائی حملوں میں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے -

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)شام کے اہم شہر کوبانی میں امریکی جنگی طیاروں نے دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے والے کرد جنگجوؤں کے لیے اسلحہ، گولے بارود اور طبی سازو سامان گرایا ہے-اس سے قبل امریکی فضائی حملوں نے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو ترکی کی سرحد سے ملحق کوبانی شہر پر کنٹرول حاصل کرنے سے باز رکھا تھا۔دولت اسلامیہ نے شام اور عراق کے بڑے خطے پر کنٹرول حاصل کر رکھا ہے اور کوبانی پر کنٹرول حاصل کرنا ان کی عسکری حکمت عملی کا حصہ ہے-امریکہ کی سنٹرل کمانڈر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’عراق میں کرد حکام کی جانب سے دیے جانے والے سازوسامان کو طیارے سے گرایا گیا ہے تاکہ دولت اسلامیہ کے خلاف کرد جنگجوؤں کی مزاحمت کو تقویت پہنچائی جا سکے۔انھوں نے مزید کہا کہوبانی میں امریکی فضائیہ نے ابھی تک 135 بار سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔