جمعہ, 03 مئی 2024

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر پہلی فتح کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے سعد بیگ کی جگہ عرفان خان نیاری کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ہدف کے قریب تھے لیکن میچ کو جیتنے میں ناکام رہے۔

کراچی کنگز کا اسکواڈ
کپتان شان مسعود، محمد اخلاق، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سمس، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی

پشاور زلمی کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، وقار سلام خیل، سلمان ارشاد

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ”پاکستان کے سیاسی کلچر میں نظریات کی تبدیلی“ کی افتتاحی تقریب 20 فروری 2024 ء کوصبح 10:00 بجے چائینیزٹیچرزمیموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کریں گے جبکہ چیئر مین سندھ ایچ ای سی پروفیسرڈاکٹر ایس ایم طارق رفیع مہمان خصوصی ہوں گے اورواشنگٹن سینٹر فارانٹرنشپ اکیڈمک سیمینارز واشنگٹن ڈی سی امریکہ کے ہسٹری اور انٹرنیشنل ریلیشنز کے پروفیسرڈاکٹر ارشد سید کریم کلیدی خطاب کریں گے۔صدرانسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی طالب ایس کریم مہمان اعزازی جبکہ صدر شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر ثمینہ سعید خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی جبکہ کلمات تشکر شعبہ سیاسیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر محمد علی اداکریں گے۔

کانفرنس میں مختلف موضوعات پر قومی وبین الاقوامی محققین اپنی پریزنٹیشن اور مقالات پیش کریں گے۔

کراچی: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سندھ چیپٹر کا کانووکیشن 3 مارچ کوعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کراچی کیمپس میں منعقد ہوگا۔

اِس تقریب میں سندھ بھر کے رجسٹرڈ طلبہ شرکت کرسکیں گے۔طلباء و طالبات کو ڈگریاں اور گولڈ میڈلز دئیے جائیں گے۔سندھ کے نامور ماہرین تعلیم، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پروفیسرز اور مقامی سکولز /کالجز کے اساتذہ کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یونیورسٹی اپنی گولڈن جوبلی منارہی ہے، طلبہ کو اِس خوشی میں شامل کرنے کے لئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ملک کے چاروں صوبوں میں کانووکیشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا،اِس فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد چیپٹر کا کانووکیشن 31جنوری کو منعقد ہوا، سندھ چیپٹر کا 3مارچ کو کراچی میں منعقد کیا جارہا ہے، پنجاب چیپٹر کا کانووکیشن 28اپریل کو لاہور کیمپس میں منعقد کیا جائے گا، بلوچستان کا 19مئی کو کوئٹہ میں منعقد کیا جائے گا جبکہ خیبر پختون خوا ہ چیپٹر کا کانووکیشن 9جون کو پشاور کیمپس میں منعقد ہوگا۔

کراچی:ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی، کی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹرثمر یوسف ”دی ورلڈ اکیڈمی آف سائینسز ینگ ایفی لیشن نیٹ ورک اگزیکٹو کمیٹی“کی رکن منتخب ہوگئی ہیں۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے پروفیسرثمر یوسف کو اُن کی اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق دی ورلڈ اکیڈمی آف سائینسز ینگ ایفی لیشن نیٹ ورک اگزیکٹو کمیٹی نے پروفیسر ثمر یوسف کو اسٹرکچرل کیمسٹری میں خدمات انجام دینے کے اعتراف میں رکن منتخب کیا ہے۔واضح رہے کہ پروفیسر ثمر یوسف کے حصے میں250ریسرچ پیپر شامل ہیں جبکہ گوگل اسکالر پر3900سائٹیشن کی حامل ہیں۔ ان کا مقامی ادویاتی پودے سے اینٹی لیشمینئس اجزاء کی دریافت کوامریکہ میں پیٹنٹ سے محفوظ کرلیا گیا ہے اور یہ سندھ حکومت کے مالی تعاون سے چلنے والے ایک منصوبے کے تحت کلینکل ٹرائلزکے لیے تیار ہے۔

شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمن اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل اور ادویاتی اور بائیو آرگینک نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری پر قائم یونیسکو چیئر کے نگراں (چیئر ہولڈر) پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے بھی پروفیسرثمر یوسف کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ویب ڈیسک: برٹش فلمی ایوارڈز ’دی برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس‘ (بافٹا) کے میلے میں ہولی وڈ فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے 7 ایوارڈز جیت کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ روز برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں 17ویں برطانوی اکیڈمی فلم ایوارڈ ’بافٹا‘ فلم ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بہترین فلم، بہترین اداکارہ، معاون اداکار، آؤٹ اسٹینڈنگ برٹش فلم اور اوریجنل اسکرین پلے کے علاوہ دیگر کیٹیگریز کے لیے ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔
بالی وڈ کی سُپر ہٹ فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے لوٹ لیا، بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر کے ساتھ کل 7 ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں جبکہ فلم ’باربی‘ ایک بھی ایوارڈ حاصل نہیں کرسکی۔

فلم ’اوپن ہائیمر‘ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ کیلن مرفی، سپورٹنگ اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، بہترین ایڈیٹنگ، سینماٹوگرافی اور اوریجنل اسکور، بہترین فلم کے علاوہ بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ کرسٹوفر نولن کو دیا گیا۔

پہلی بار بافٹا ایوارڈ جیتنے پر کرسٹوفر نولن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوپن ہائیمر کی پوری ٹیم کو سراہا۔

یاد رہے کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران ایٹم بم کی تخلیق اور اس کے استعمال میں سب سے بڑا ہاتھ سائنسدان رابرٹ اوپن ہائیمر کا تھا، اس امریکی سائنس دان کی سوانح حیات پر مبنی فلم 2023 کو ریلیز کی گئی تھی اور اس میں سائنس دان کا کردار کیلن مرفی نے ادا کیا تھا۔

 

کراچیـ : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے اسکروٹنی فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کردی ہے۔

بورڈ کے مطابق نے چیئرمین انٹربورڈ کی خصوصی ہدایت پر طلباء کے مفاد کے پیش نظر تاریخوں میں مزید توسیع کی گئی ہے۔

اپنے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ و طالبات اب بروز پیر 19فروری اور بروز منگل 20فروری 2024ء تک اپنے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد جمع کرواسکتے ہیں،تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔

کراچی میں موسمیاتی تبدیلی کےساتھ ایک نئے وائرس کا اضافہ بھی ہو گیا ہے۔

رجسٹرار جناح اسپتال ڈاکٹر ہالار شیخ نے بتایا کہ کراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ایڈینو نامی وائرس کا پھیلاؤ سامنے آیا ہے، وائرس سے عموماً نزلہ، کھانسی، زکام اور بخارکی کیفیت ہوتی ہے، وائرس سے متاثرہ شخص دو سے تین دن مکمل آرام کرے تو وہ صحتیاب ہو جاتا ہے۔

رجسٹرار جناح اسپتال نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس وائرس سے خاص طور پر بزرگ، دمہ اور ذیابیطس کے مریض احتیاط کریں، یہ وائرس غذائیت کی کمی اور احتیاط نہ کرنےسے نمونیہ کی شکل بھی اختیارکر سکتا ہے۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے متعلق ڈاکٹر ہالار شیخ نے بتایا کہ ایڈینو نامی انفیکشن کے دوران ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے اور ایسے موسم میں باہر کے کھانوں سے بھی اجتناب برتا جائے۔

لاہور: پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے رن آؤٹ کرانے پر اپنے اوپننگ پارٹنر صائم ایوب سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزقذافی اسٹیڈیم میںکھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ کے دوران غلط فہمی کی وجہ سےصائم ایوب اور بابراعظم کی مضبوط پارٹنر شپ ٹوٹ گئی۔

نویں اوور میں 91 رنز کے مجموعی اسکور پر بابراعظم کی جانب سے غیر ضروری رن لینے کی کوشش کے نتیجے میں صائم ایوب کی وکٹ گنوا بیٹھے جو زلمی کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوا۔

میچ کے بعد تقریب میں بابر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے رن آؤٹ کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا اور صائم سے افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک اچھی پارٹنرشپ بنا رہے تھے اور پارٹنرشپ کو آخر تک لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ بدقسمتی سے یہ میری غلطی تھی جس پر میں نے صائم سے معذرت کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ بلوچ طلبا بازیابی کیس کے سلسلے میں وزیراعظم اور وزرا جواب نہیں دے سکتے تو انہیں عہدے سے ہٹانا چاہیے۔

بلوچ طلبا بازیابی کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ عدالت کے طلب کرنے کے باجود دوسری بار بھی پیش نہیں ہوئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ وزیر اعظم دوسری دفعہ نہیں آئے۔ نگراں وزیراعظم سے پوچھ لیں ۔ ان کو اس لیے بلایا تھا کیونکہ وہ جواب دہ ہیں۔ سیکرٹری دفاع ، سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی سرکاری ملازم ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ سب افسران جواب دہ ہیں کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ اپنے ملک کے شہریوں کی بازیابی کے لیے 2 سال لگے۔ نگراں وزرا ، سیکرٹری دفاع ، سیکرٹری داخلہ کدھر ہیں ؟
اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ 12 لاپتہ طلبہ ابھی بازیاب نہیں ہوئے جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ میری معلومات کے مطابق 8 طلبا بازیاب نہیں ہوئے۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس میں کہا کہ 3 حکومتیں ابھی تک لاپتہ بلوچ سٹوڈنٹس کی بازیابی کے لیے کچھ نہیں کر سکیں۔ مسنگ پرسنز کے اور بھی حساس کیسز سنتے ہیں۔ یا پھر ریاستی ادارے جبری گمشدگیوں کے ذمہ دار ہیں یا آپ ان افراد کے خلاف کرمنل کیسز کی تفصیل بتائیں۔ یہ لوگ خود بھاگ گئے یا کسی تیسرے نے اغوا کیا۔ اس صورت میں پھر ریاستی اداروں کی ناکامی ہے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ نئی حکومت آئے گی انہیں پالیسی بنانے کا وقت دیں جس پر جسٹس محسن نے استفسار کیا کہ وہ کیا کہیں گے کہ جبری گمشدگیاں ہونا چاہیے ہیں؟ کچھ اداروں کو جو استثنا ملا ہوا ہے وہ نہیں ملنا چاہیے۔
جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ایم پی او آرڈرز کو غلط استعمال کرتے رہے۔ اب عدالتی فیصلے کے بعد وہ توہین عدالت کیس کا سامنا کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ کل میرے گھرپر ماسک پہنے لوگوں نے چھاپہ مارا گیا میرے ملازم کو پکڑ کر لےگئے۔ جسٹس محسن اختر نے کہا کہ شیرافضل مروت کے گھر رات 3 بجے کیوں گئے۔ میں بتا دیتا ہوں کہیں گے کہ گئے ہی نہیں۔ یہ ایم این اے اور وکیل ہیں ان کے ساتھ اسلام آباد میں یہ ہو رہا ہے۔ اگر رکن اسمبلی کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے تو بلوچستان میں عام لوگوں کے ساتھ کیا ہوگا۔ آئی جی کا رویہ ٹھیک نہ ہوگا تو ہٹا دینا چاہیے۔


عدالت نے 28 فروری کی سماعت میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وزیرداخلہ اور وزیر دفاع کو طلب کرلیا۔

ملتان:پاکستان سپر لیگ 2024کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے

اوپنرز محمد رضوان اور ڈیوڈ میلان نے ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز کیا تاہم 17 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان محمد رضوان 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ڈیوڈ میلان 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس نے 79 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ 13 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئےکراچی کنگز 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی۔
شعیب ملک 53، شان مسعود 30، کیرن پولارڈ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مذکورہ تین بلے بازوں کے علاوہ کراچی کنگز کا کوئی کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا جبکہ 4 بلے باز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، یاسر خان،ڈیوڈ ملان، خوشدل شاہ،ریزا ہینڈرکس، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، شاہنواز دہانی اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی۔

کراچی کنگز: جیمز ونس، شان مسعود (کپتان)، شعیب ملک، سعد بیگ، محمد نواز، ڈینیئل سامس، کیرون پولارڈ، حسن علی، محمد عامر خان،تبریز شمسی، میر حمزہ ۔

Page 3 of 2978