پیر, 20 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(اسلاآباد)اسلامی دنیا کے تھنک ٹینک کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق اسلامی ممالک کی ایک بھی یونیورسٹی دنیا کی 100 اعلیٰ ترین جامعات میں شامل نہیں تاہم چند ممالک کی جامعات دنیا کی 400 بہترین جامعات میں شامل ہیں۔اس حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ اسلامی دنیا میں سائنسی تحقیق کے مسائل کا گہرائی سے جائزہ لیتے ہوئے جامعات کے منتظمین ، حکومتوں اور متعلقہ وزارتوں کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی ممالک میں سائنسدان وزارتوں اور بیوروکریسی کے سرخ فیتے میں جکڑے ہوئے ہیں جب کہ علمی سوچ آزادی اورمداخلت سے پاک ماحول میں ہی پروان چڑھتی ہے۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ او آئی سی سے وابستہ 57 اسلامی ممالک میں سے 20 ملکوں نے 90 فیصد سائنسی مقالہ جات (ریسرچ پیپرز) تحریر کیے ہیں، 1996 سے 2005 میں سب سے زیادہ مقالے بالترتیب ترکی، ایران، مصر، سعودی عرب ، ملائیشیا میں تحریر کیے گئے ہیں جب کہ پاکستان اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ ٹاسک فورس میں بارآور تحقیق کرنے والے اسکالروں کو انعامات دینے، بنیادی نصاب میں تبدیلی اوراساتذہ کی تقرری کو سائنسی بنیادوں پر جانچنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترویج کےلیے سیاسی عزم کی شدید کمی ہے اور جامعات کو جائز اختیارات اور آزادی ملنی چاہیے تاکہ وہ اختیارات اور دریافتوں کا سفر جاری رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ میرٹ، شفافیت، اور معیار کو بلند رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ سائنس کے نام پر نیم سائنسی تحقیقی مقالہ جات شائع کرنے سے بچا جاسکے۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانا ت محمد عمران خان چشتی نے انٹر بورڈ میں اجلاس کی صدارت کی جس میں طے کیا گیا کہ انٹر سائنس ،آرٹس اور کامرس گروپ کے ضمنی امتحانات 23 نومبر سے ہوں گے ،اجلاس میں قائم مقام سیکر یٹری محمد جعفر،ڈپٹی کنٹرولر محمد دبیر ،سائنس ،آرٹس اور کامرس گروپ کے متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔ناظم امتحانات نے کہا کہ 4 اپریل 2015 سے ٹیبولیشن رجسٹر کی فراہمی کے لیے ریکو زیشن بھجوادی ہے مگر تاحال ٹیبولیشن رجسٹر فراہم نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے گیارہویں جماعت کے نتائج کی تیاری میں دشواری آرہی ہے ۔اجلاس میں قائم مقام سیکر یٹری بورڈ نے بتایا کہ ٹیبو لیشن رجسٹر کی چھپائی کے لیے پبلشر کو دو روز قبل ہی آرڈر دیا گیا ہے ۔ناظم امتحانات نے مز ید کہا کہ 23 نومبر 2015 کو ہونے والے ضمنی امتحانات کے لیے ڈپلیکیٹنگ پیپرز کی فراہمی بھی تا حال نہیں ہوئی جبکہ اس کے لیے بھی دو ماہ قبل ریکو زیشن بھجوادی تھی ۔انہوں نے قائم مقام سیکر یٹری بورڈ محمد جعفر سے کہا کہ ڈپلیکیٹنگ پیپرز کی سپلائی کا فوری بندوبست کیا جائے تاکہ 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے ۔

Page 3 of 3