پیر, 20 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکہ میں ڈیموکریٹک جماعت کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ انھیں اب پروا نہیں کہ ان کے حریف رپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کیا کہتے ہیں بلکہ ان کی توجہ مسائل پر مرکوز ہوگی۔

ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سخت جملوں کے تبادلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے ان کے ساتھ ساڑھے چار گھنٹے بحث کی ہے، میں اب ان کی باتوں کا جواب دینے کے بارے میں سوچتی بھی نہیں۔‘

یہ بات انھوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران طیارے میں سوار صحافیوں کو بتائی۔
امریکی صدارتی انتخاب میں صرف 16 روز باقی ہیں اور زیادہ تر توجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے ساتھ جڑے تنازعات پر مرکوز ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سنیچر کے روز ایک مرتبہ پھر اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ جیسے ہی صدراتی انتخاب کے لیے جاری ان کی مہم کا اختتام ہوگا وہ ان تمام خواتین کے خلاف مقدمہ کریں گے جنھوں نے ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے یا غیر مناسب رویے کا الزام لگایا۔
ہلیری کلنٹن اس وقت رائے عامہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں تاہم حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ اس فرق کو کم کر کے تقریباً چار فیصد پر لے آئے ہیں۔

ایمزٹی وی(کراچی) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ مسائل حل کرنے کے بجائے تمام ادارے ملبہ ایک دوسرے پر ڈال دیتے ہیں اور بھگتنا عوام کو پڑتا ہے۔


ماحولیاتی اور سمندری آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیرصدارت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور نکاسی آب کے منصوبے ایس تھری میں ٹال مٹول پربرہمی کا اظہار کیا۔


اس موقع پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ماحولیاتی اور سمندری آلودگی کا معاملہ 24 سال سے زیر التوا ہے اور وفاقی و صوبائی حکومت پنگ پانگ کھیل رہی ہیں،

مفاد عامہ کے مسائل بھی حل نہیں کیے جاتے اور تمام ادارے ایک دوسرے پر ملبہ ڈال دیتے ہیں جب کہ بھگتنا عوام کو پڑتا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا کراچی میں تمام غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس بند کرنے کا حکم
سماعت کے دوران چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ ایس تھری منصوبے کو ری ڈیزائن کر کے وفاق کو جون میں بھیجا گیا،

معاملہ متعلقہ کمیٹی کی منظوری کے بعد ایک ماہ میں وزیر اعظم کو بھجوایا جائے گا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ 24 سال سے معاملہ صرف کاغذوں پر ہے اور شہری گندا پانی پینے پرمجبور ہیں جب کہ کراچی کے اکثرعلاقوں میں سیوریج کا ملا ہوا پانی ملتا ہے۔

عدالت نے وفاقی اورصوبائی حکومت کو فوری طور پر منصوبے کو مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی

ایمز ٹی وی (کھیل) ون ڈے ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچ مکی آرتھر نے ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی کمزوریوں کا علم ہے لیکن مسائل چند دنوں میں حل نہیں کیے جا سکتے۔ ہیڈنگلے میں انگلینڈ سے مسلسل چوتھے ون ڈے میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد موجودہ اسکواڈ کے کچھ کھلاڑیوں کا مستقبل غیریقینی نظرآنے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر نے کہا کہ مجھے یہ بات کہتے ہوئے بالکل اچھا محسوس نہیں ہوتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے،مجھے اسکواڈ کی تمام کمزوریوں کا علم ہے تاہم مسائل حل کرنے کیلیے وقت درکار ہوگا، انہوں نے کہا کہ جلد بازی سے کام نہیں لیں گے کیونکہ تکنیکی مسائل چند دنوں میں ٹھیک نہیں ہو سکتےالبتہ مستقبل میں بہتر ٹیم بنانے کیلیے کرکٹرز پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے، ان میں سے کئی ایسے پلیئرز کی صلاحیتوں کا اندازہ بھی ہو گیا جن پر مزید محنت کی جا سکتی ہے۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیسٹ کے بالکل برعکس پاکستان کی ون ڈے ٹیم اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے لیکن ہمیں اپنی کمزوریوں کا نہ صرف احساس بلکہ یہ بھی معلوم ہے کہ ان کو دور کرنے کیلیے کیا کرنا ہوگا، ایک بات بالکل واضح ہے کہ اس وقت ہمارے پاس تیز آغاز فراہم کرنے والے نہ ہی میچ کے آخر میں فتح دلانے والے کرکٹرز موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دورہ انگلینڈ کے اختتام پر فیصلہ ہوگا کہ کس کھلاڑی کو ساتھ لے کرچلنا ہے اورکون ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے گا،اس حوالے سے ٹیم کے چیف سلیکٹر انظمام الحق سے بھی تفصیلی بات ہوئی ہے میری انظی کے ساتھ اچھی تال میل ہے مکی آرتھر نے مستقبل کے پلان سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ درست سمت میں گامزن ہونے کے لیے ویسٹ انڈیز سے یواے ای میں ہونے والی سیریز اہم ہوگی جس سے مستقبل کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا،اس کے بعد آسٹریلیا کے مشکل ٹور کیلیے خود کو ذہنی اور جسمانی طورپر تیار کرنا ہوگا، ٹیم کی بہتری اور کارکردگی میں اضافے کے لیے کوچ نے کہا کہ پوری کوشش کریں گے کہ ہرشعبے کے لیے اسپیشلسٹ کھلاڑی تیارکریں جو اپنے کردار سے انصاف کرنے کی پوری اہلیت رکھتے ہوں،اولین ہدف اننگز کا اچھا آغاز کرنے والے اور میچ کے فیصلہ کن لمحات میں فتح کا سفر مکمل کرنے کی صلاحیتوں سے مالامال پلیئرزتیار کرنا ہیں آخر میں مکی آرتھر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگلے برس چیمپئنزٹرافی تک بہترکمبی نیشن بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

(کراچی) کے میئر اور ڈپٹی میئر آج حلف اٹھائیں گے جب کہ الیکشن کمیشن نے نومنتخب میئر وسیم اختر کے پروڈیکشن آرڈر جاری کردیئے۔

کراچی کے نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر آج حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برادری وائی ایم سی میں ہوگی جب کہ میئرو ڈپٹی میئر سمیت تمام منتخب نمائندوں کو حلف برادری کے لیے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

پریذائیڈنگ آفیسر نے میئر اور ڈپٹی میئر کو صبح 11 بجے اور چیرمین اور وائس چیرمین کو 12 بجے طلب کرلیا ہے۔

کراچی سے ایم کیو ایم کے میئر و ڈپٹی میئر کامیاب دوسری جانب الیکشن کمیشن نے نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر کو صبح 11 بجے پولو گراؤنڈ پیش کیا جائے۔

کراچی کے مسائل جیل میں بیٹھ کر حل کروں گا، وسیم اختر

ادھر صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ جب تک میئر و ڈپٹی میئر کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا میئر حلف نہیں اٹھا سکتا اور اگر صبح نوٹیفکیشن جاری ہوا تو دوپہر میں حلف برداری ہوسکتی ہے تاہم نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا توحلف برداری مؤخر کی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ وسیم اختر ان دنوں بعض مقدمات کے بعض جیل میں ہیں اور انہوں نے جیل سے ہی کراچی کے میئر کا الیکشن لڑا جب کہ وسیم اختر نے مطالبہ کیا ہےکہ حلف اٹھانے کےبعد صوبائی حکومت قانون سازی کرکے انہیں ضمانت پر رہا کروائے یا پھر انہیں معاملات چلانے کے لیے جیل میں دفتر کھلواکردیا جائے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اقوام متحدہ نے شامی شہرحلب میں فی الفور جنگ بندی کامطالبہ کردیا ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید لڑائی میں حلب کے بیس لاکھ شہریوں کی زندگی کو شدیدخطرات لاحق ہیں۔

عالمی ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شہر کے بیس لاکھ سے زائد افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں اور وہ جنگی فریقین کے محاصرے میں پھنس کر رہ جائیں گے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تنظیم کو اس بات پر گہری تشویش لاحق ہے کہ اگر حلب میں بجلی اور پانی کی فوری بحالی ممکن نہیں بنائی گئی تو شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا، صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنے اس بیان میں مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ مصائب کے شکار شہر حلب کے شہریوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اقوام متحدہ کےادارہ برائے اطفال یونیسیف نے بھی بچوں کو درپیش خطرات سے متعلق خبردار کیا ہے، یونیسیف کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں پانی کی قلت اور بجلی کی بندش سے بچے پانی سے متعلقہ بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران حلب میں کم از کم ایک سو تیس عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور تاحال جاری لڑائی کی وجہ سے ہسپتالوں، چھوٹے شفا خانوں اور بجلی اور پانی کی فراہمی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایمزٹی وی(ملتا ن) اقلیتی برادری کو کو ٹہ کے مطا بق نو کریا ں دی جا ئیں خلا ف ورزی کی گئی تو دھرنا دیں گے
مسلم لیگ ن منیا ر ٹی ونگ کے رہنما بو ٹا سرفراز نے کہا ہے کہ ایم پی اے شکیل کھو کھر کو پنجا ب کابینہ میں شا مل کیا جا ئے ۔تا کہ جنو بی پنجا ب خطہ کی اقلیتی برادری کے مسا ئل حل ہو سکیں۔سا تھیو ں سہیل سرفراز ، جاوید اقبا ل،عمانوئیل کے ہمرا ہ انہو ں نے کہا کہ اقلیتی برادری کو کو ٹہ کے مطا بق نو کریا ں دی جا ئیں خلا ف ورزی کی گئی تو دھرنا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اقلیتی برادری بیروزگاری کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے ،ان کے رہنمائوں کو نمائندگی دی جائے۔

ایمز ٹی وی (صحت)ویل کورنیل میڈیسن کی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ماں ذہنی اور نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہوتی ہے تو اس کے اثرات ان کی اولاد پر بھی پڑتے ہیں۔ جینیاتی اور غیرجینیاتی وراثت کے طریقے مختلف ہوتے ہیں لیکن انہی کے ذریعے والدین سے اولاد تک ان کی خصوصیات منتقل ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق غیر جینیاتی امراض اور نقائص کی منتقلی کو بروقت شناخت کرکے ان کا اثر کم کیا جاسکتا ہے، انسانی مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ والدہ کا رویہ اولاد تک منتقل ہوسکتا ہے جو ان کے برتاو¿ میں نظر آتا ہے، اسی طرح اولاد کی اولاد یعنی پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں تک میں بھی یہ خواص منتقل ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اولاد کی اولاد میں شروع کے جینیاتی مادے شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کی ایک مثال یہودیوں میں ہولوکاسٹ واقعے کی شہادت ہے جو متاثرہ ماں کی اولاد کی اولاد میں بھی دیکھے گئے ہیں اور اس کے لیے کئی برسوں کا مطالعہ کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق تجربات میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ڈپریشن، ذہنی تناو¿، بے چینی اور شیزوفرینیا کی علامات ماں سے بیٹے اور بیٹی تک منتقل ہوسکتی ہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) برطانیہ میں 15سالہ طالبہ جینی فرائی نے وائی فائی ڈیوائس سے الرجی سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق دورانِ تفتیش 15 سالہ جینی کے والدین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو الیکٹرو ہائیپر سینسیٹیوٹی(ای ایچ ایس) کی بیماری تھی جس کے باعث اسے اکثر تھکن،سر درد جیسے مسائل رہتے تھے ان کامزید کہنا تھا کہ جینی اس الرجی کے باعث اکثر خود کو اسکول کے خالی کلاس روم میں چھپا لیتی تھی اور پڑھائی کے دوران وائی فائی راﺅٹر سے ممکن حد تک دور بیٹھتی تھی۔جینی کی والدہ نے مزید بتایاکہ اسے اپنے اسکول میں وائی فائی ڈیوائس سے بہت مسئلہ تھا اور جب کوئی ڈاکٹر اس کا مسئلہ حل نہیں کرپایا تو اس نے خود اپنی ذندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے پیرس میں نوازشریف اور نریندرمودی کی ملاقات کوخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔اس حوالے سے سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پاکستان اوربھارت کے درمیان اختلافات اورمسائل کے پرامن حل کے لیے مذاکرات کاحامی ہے۔ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری میں کمی آئے گی۔

ایمز ٹی وی (ملتان) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، سعید نامدار، اسلم گھمن اور رانا الطاف نے کہا ہے کہ اساتذہ کے مسائل حل نہیں ہورہے اور وہ اپنے مسائل کے حل کے لیئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔پنجاب بھر میں تا حال کئی ہزار کانٹریکٹ اساتذہ ریگولر نہ ہوسکے ۔ افسران اساتذہ کو سزائیں دینے کا عمل تیز رفتاری سے مکمل کیا جاتا ہے لیکن ان سروس پروموشن اور ٹیچرز پیکیج بھی زیر التوا ہیں۔ انہوں نے سیکرٹری اسکولز پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹریکٹ اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے اسکے علا وہ جی پی فنڈز، پینشن کیسز ، ان سروس پروموشن و ٹیچرز پیکج کے زیر التوا کیسز کو بھی جلد از جلد نمٹایا جائے اور 2011,2012کے کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر بنانے کے لیئے خصوصی اقدامات کیئے جائیں۔

Page 2 of 3