ھفتہ, 18 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارت میں ایک مندر پر پاکستانی پرچم لہرانے اور ہندوؤں کو ”دی اینڈ“ کی دھمکی کا پیغام دیئے جانے پر پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر 53 سکینڈ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اس حوالے سے بھارتی ٹی وی چینلوں پر گزشتہ روز ہا ہا کار مچی رہی۔ اطلاعات کے مطابق مندر کی دیوار پر لکھا تھا۔ ”ہندوئوں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے اور ایک دن یہ کرکے دکھا دیں گے۔“

 

ایمزٹی وی(بلوچستان)پاک افغان سرحد تیسرے روز بھی بند ہونے سے ہزاروں افراد کی نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔ ذرائع کےمطابق 19 اگست کو افغان فورسز کے سامنے افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی اور باب دوستی پر پتھراؤ کے بعد بند کیا جانے والا باب دوستی تیسرے روز بھی بدستور بند ہے۔ جبکہ پاک افغان چمن سرحد پر افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ گزشتہ روزپاکستان اورافغانستان کے سیکیورٹی حکام کے درمیان چمن سرحد کے ’باب دوستی‘ کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے فلیگ میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی تھی جس کے باعث سرحد پر تیسرے روز بھی ہر قسم کی آمدروفت ،تجارتی سرگرمیاں ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی معطل ہیں جس کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور دونوں اطراف کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

دوسری جانب سرحد کی دونوں جانب سبزی اور پھلوں سے لدے ٹرک بھی کھڑے ہوگئے ہیں جس سے تاجر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پاک افغان تنازعہ کو تجارت پر اثر انداز نہ ہونے دیا جائے اورتجارتی سرگرمیوں کے بحال کیا جائے تاکہ تاجروں اور عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی یاد میں آج ملک بھر میں سوگ منایا جا رہا ہے اور تمام سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔

باچا خان یونی ورسٹی پر حملے کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے اور پارلیمنٹ، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس اور صوبائی اسمبلیوں سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی سطح پر خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے جب کہ پنجاب میں ایک اور آزاد کشمیر میں 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سانحہ چار سدہ پر پنجاب بار کی اپیل پر صوبے بھر میں وکلا برادری یوم سوگ منا رہی ہے جس کے باعث اہم مقدمات کے علاوہ دیگر تمام کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے جب کہ کراچی میں بھی وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سانحہ چارسدہ میں شہید ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چارسدہ کی باچا خان یونی ورسٹی میں 4 دہشت گردوں نے حملہ کر کے ایک پروفیسر سمیت 20 افراد کو شہید جب کہ متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔ چاروں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گئے تھے جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد افغان سمیں استعمال کر رہے تھے۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)زرائع کے مطابق گلگت کے افسوسناک حادثے پر قومی پرچم آج سر نگوں رہے گا، نلتر حادثے میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں، دو پائلٹس ، چیف انجینئر سمیت سات افرادجاں بحق ہوئے تھے، حادثہ پر آرمی چیف راحیل شریف اور ایئر چیف مارشل سہیل امان نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ندوستان کے زیر ِ انتظام کشمیر میں سینئر کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی سمیت حریت رہنماؤں نے احتجاج کے دوران پاکستان کا پرچم لہرا کر ہندوستانی حکومت پر زور دیا کہ اس خطے میں مظالم کو بند کر کے اس کو متنازع خطے کے طور پر تسلیم کیا جائے جبکہ سری نگر میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا کہ وزیرِ اعلی مفتی محمد سعید اگر کشمیر یوں کے ساتھ مخلص ہیں تو واضح طور پر اعلان کریں کہ جموں کشمیر، ہندوستان کا اٹوٹ حصہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی متنازع خطہ ہے