منگل, 30 اپریل 2024

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) چائے والا‘‘ کے نام سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ارشد خان کا جہاں پاکستان بھر میں چرچا ہے وہیں اب بھارت میں بھی ان کے نام کے ڈنکے بجنا شروع ہوگئے ہیں کیونکہ بالی ووڈ کےکنگ شاہ رخ خان بھی ارشد خان کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے۔

گزشتہ ماہ سماجی رابطے کی سائٹس کے ذریعے دھوم مچانے والے اسلام آباد کے چائے فروش ارشد خان کی تصویروں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنالیا جب کہ بھارتی لڑکیوں نے تو اس کو دنیا کا حسین ترین مرد قراردے دیا ہے۔18 سالہ ارشد پر قسمت کچھ اس طرح سے مہربان ہوئی کہ صرف چند دنوں میں ارشد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا، صرف یہ ہی نہیں بلکہ ارشد کو ایک آن لائن شاپنگ کمپنی نے بطور ماڈل بھی منتخب کرلیا۔ شاہ رخ خان بھی ’’چائے والا‘‘ ارشد خان کے مداح نکلے

بالی ووڈ سپر اسٹار نے ارشد خان کی ٹوئٹر پر تعریف کی اور ان کی سادگی کو بھی سراہا۔

 

ایمز ٹی وی(لندن) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاہے کہ میں اب مکمل طو رپر صحت مند ہوں، مگر مقدمات کی وجہ سے پاکستان نہیں آ رہا، عدالتیں ٹھیک فیصلہ نہیں کر رہیں

بھارت سے متعلق حکومتی پالیسی میں بہتری آئی ہے ،حکومت کو فوج سے ڈپلومیسی سیکھنی چاہیے ،مجاہدین کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف لڑ رہے ہیں ، دنیا میں ہم تنہائی کا شکار فوج کی وجہ سے نہیں حکومتی پالیسی کی وجہ سے ہو رہے ہیں میں قومی سطح کا لیڈر ہوں۔

سابق صدر جنرل (ر ) پرویز مشرف نے کہاکہ سیاسی مقدمات کی وجہ سے پاکستان میں نہیں آ رہا، میرے خلاف غیر آئینی اقدامات کئے جا رہے ہیں،عدالتیں غلط فیصلے کر رہی ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے مگر کیسز کی وجہ سے واپس نہیں آ رہا۔ انہوں نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ لائن آف کنٹرول پر بھارت پاکستان کو اکسا رہا ہے،

ہمیں بھرپور جواب دینا پڑے گا پھر بھارت خود ہی ٹھیک ہو جائے گا،بھارت سے متعلق حکومتی پالیسی میں کچھ بہتری آئی ہے، بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر بات چیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج کی وجہ سے نہیں حکومتی پالیسی کی وجہ سے تنہا ہو رہا ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ فوج سے ڈپلومیسی سیکھے ۔ سابق صدر نے کہا کہ میں قومی سطح کا لیڈر ہوں کوئی ایسا شخص نہیں جو ایم کیو ایم کو متحد کر سکے، امریکہ کا صدر کوئی بھی ہو پاکستان کو فرق نہیں پڑتا، 18 ویں ترمیم نے وفاق کو کمزور کیا، صوبے چھوٹے ہونے سے مسائل حل ہوں گے

 

ایمز ٹی وی (اسلام آبا)رہنماءپاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت خود امریکہ کے اندر واضح تقسیم کی بنیاد ہے،یہ جیت عالمی امن کے لئے الارمنگ ہے۔

نو منتخب صدر کیلئے راہ ہموار کر رہے ہیں، اوباما، ان سے مستقبل میں بھی ملاقاتیں کروں گا: ٹرمپ

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکہ بری طرح پولر ائزیشن کا شکار ہوا ہے،امریکی صدارتی نتائج نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ٹرمپ کی جیت سے بیرونی محاذ پر غیر یقینی کا تاثر عام ہو رہا ہے۔غیر سنجیدگی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہم نیو کلیئر پاور کی حیثیت سے امریکہ کو خطے میں نیوٹرل کر سکتے تھے مگر ناکام رہے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقائی صورتحال میں امریکا اور اس کی نئی انتظامیہ کا بہاو بھارت کی جانب ہے۔

 

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) حریت کانفرنس کی اپیل پر کل کشمیری یوم استقلال منائیں گے ، بھارتی مظالم کے خلاف لال چوک تک آزادی مارچ کیا جائے ، نماز جمعہ کے بعد آزادی اجتماع سے حریت رہنما خطاب کریں گے۔

مسلسل 125 ویں بھی مقبوضہ وادی بھارتی فورسز کی گولیوں کی آوازوں سے گونج رہی ہے ، وادی میں آج بھی صورتحال کشیدہ ہے۔

گزشتہ روز بارہ مولا میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا،جس کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے ، جسے روکنے کیلئے کٹھ پتلی انتظامیہ نے تمام راستے بند کردیئے۔

دوسری جانب حریت کانفرنس کی اپیل پر کل یوم استقلال منایا جائے گا،بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری لال چوک تک مارچ کریں گے ، جمعے کی نماز کے بعد آزادی اجتماع سے حریت رہنما خطاب کریں گے۔حریت کانفرنس نے احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال میں 17 نومبر تک توسیع کردی ہے ۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سفارتی سطح پر مودی کو ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا بھارت کے تین روزہ دورے پر آئی برطانوی وزیراعظم نے مودی کی چالاکیوں کو بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی شہریوں کے لئے برطانوی ویزہ میں کسی بھی قسم کی نرمی سے صاف انکار کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی ، ملاقات میں مودی نے برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں دلچسپی ظاہر کی تو تھریسامے نے انہیں جواب دیا کہ یورپی یونین میں رہتے ہوئے برطانیہ کسی تیسرے ملک سے تجارت نہیں کرسکتا

ملاقات کے دوران تلخی کے آثار اس وقت پیدا ہوئے جب مودی نے برطانوی وزیراعظم سے درخواست کی کہ برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے بھارتی شہریوں کو کام کی اجازت دی جائے اور بھارتی شہریوں و طلبا کی ویزہ پالیسی میں نرمی کی جائے جس پر دوٹوک جواب دیتے ہوئے برطانیہ کی وزیر اعظم نے کہا کہ انڈیا پہلے اپنے غیر قانونی شہریوں کو انڈیا واپس بلائے اس کے بعد اس مسئلے پر غور کیا جاسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ تھریسامے انڈیا کے لئے سخت رویہ رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ جب وہ ملک کی وزیر داخلہ تھی تو ان کی پالیسی کے باعث ہرسال برطانیہ جانے والے انڈیا کےطلبا کی تعداد میں بیس ہزار کی کمی ہوئی تھی۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) جاپان اور بھارت نے متنازعہ سول جوہری معاہدے کی تیاریاں شروع کردیں جس کا مقصد خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوغ کو کم کرنا ہے،دونوں ممالک کے رہنما اگلے ہفتے متنازعہ سول جوہری ڈیل پر دستخط کر دیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے جاپانی ہم منصب شن ژو ایبے جمعے کے روز ایک متنازعہ معاہدے پر دستخط کرنے جارہے ہیں جس کے تحت جاپان بھارت کو نیوکلئیر ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔اس معاہدے کے بعد بھارت نیوکلئیر ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر دستخط نہ کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا جسے نیوکلیائی ٹیکنالوجی جاپان سے حاصل ہوگی جو کہ خود جنگِ عظیم دوئم میں امریکہ کے ایٹمی حملے کا نشانہ بنا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے میں یہ شق شامل ہے کہ اگر بھارت نیوکلئیر ٹیسٹ کرے گا تو جاپان اس کے ساتھ تعاون جاری نہیں رکھے گا۔

یہ معاہدہ درحقیقت خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لیے کیا جارہا ہے کیونکہ بھارت اور جاپان دونوں ہی چین کے ساتھ متنازعہ سرحدی معاملات کے حامل ہیں۔ایک جانب چین نے بحرِ ہند اور چینی سمندروں کے گہرے پانیوں میں اپنی بحری قوت میں اضافہ کیا ہے جس پر جاپان کو تحفظات ہیں تو دوسری جانب بھارت بھی چین کے ساتھ ایک طویل عرصے سے سرحدی تنازعے کا شکار ہے اور دونوں ممالک کی سرحدوں پر افواج 2014 سے کشیدگی کی صورتحال سے گزررہی ہیں۔

ایک جاپانی اخبار کے مطابق اِس ڈیل کے بعد جاپان اپنی جوہری ٹیکنالوجی برصغیر میں ایکسپورٹ کر سکے گا۔ ڈیل کے تحت اگر بھارت جوہری تجربہ کرے گا تو جاپان کی جانب سے جوہری سامان کی فراہمی روک دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کئی اقتصادی سمجھوتوں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔واضح رہے کہ ماضی میں جاپان بھارت کو مذکورہ ٹیکنالوجی کی فراہمی کے حوالے سے صاف انکار کردیا تھا تاہم بعد میں نریندر مودی کے دورِ حکومت میں ان معاملات پر پیش رفت ہوئی۔جاپانی وزیراعظم نے گزشتہ برس دسمبر میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔

ایمز ٹی وی ( بھارت )نئی دہلی کے دورے پر آئی برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے سے بھارتی حکام نے درخواست کی کہ انکے شہریوں کیلئے ویزا قوانین میں مزید کمی کی جائے جس پر تھریسا مے کا جواب سن کر بھارتی اپنا سا منہ لیکر رہ گئے. بھارتیوں کا بے جا مطالبہ ماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ برطانیہ پہلے ہی بھارتی شہریوں کو ویزوں کے اجرا میں کافی نرمی کا مظاہرہ کررہا ہے ، ہر دس میں سے نو بھارتیوں کو ویزا جاری کردیا جاتا ہے .انکا کہنا تھا کہ برطانیہ کا ویزا سسٹم بہترین انداز میں کام کررہا ہے اس لیے انکا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاسکتا.تھریسا مے کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سرمایہ کاری کرنیوالے بھارتی شہریوں کو ویزا کے جلد اجرا پر غور ہوسکتا ہے تاہم عام شہریوں کیلئے ویزا قوانین ہر گز تبدیل نہیں ہوں گے.

ایمز ٹی وی(ممبئی)سرحد پر کشیدگی اور جنگ کا ماحول ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت میں رہنے والے عوام کے باہمی رابطوں میں کمی نہیں آئی ممبئی کا نوجوان پاکستانی لڑکی کو کراچی سے بیاہ کر لائیگا۔ جنوبی ممبئی میں رہنے والا عامر بوہری کمیونٹی سے تعلق رکھتا اور ویب پورٹل کا بزنس کرتا ہے۔

اس نے بتایا کہ تقسیم ہند کے وقت انکے کچھ رشتہ دار پاکستان چلے گئے اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں، لڑکی فاطمہ گاڑی والا کا رشتہ ہم نے مانگا، ہاں ہونے پر لڑکی کے گھر والے گزشتہ دنوں اسے ساتھ لیکر ممبئی آئے جہاں بھارتی حکام نے ویزوں کے اجرا میں رکاوٹ نہیں ڈالی، فاطمہ گاڑی والا اور عامر کی منگنی سادگی سے ہوئی۔ اب عامر کراچی بارات لیکر جائیگا، پاکستانی ویزے لگوانے کیلئے جلد پاکستانی ہائی کمشن سے نئی دہلی میں رابطہ کیا جائیگا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت کا جنگی جنون سرچڑھ کر بولنے لگا، بھارت نے جاپان سے 10 ہزار کروڑ روپے مالیت کے جدید ترین طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نومبر کے دوسرے ہفتے میں جاپان کا دورہ کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان سول نیوکلیئر کوآپریشن کے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اس دورے میں جاپان سے جدید نوعیت کے ایک درجن یو ایس ٹو آئی طیارے خریدنے کا معاہدہ بھی کرے گا۔

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز بعد وزیر دفاع منوہر پاریکر کے زیر صدارت ڈیفنس ایکویزیشنز کونسل (ڈی اے سی)کا اجلاس ہو گا جس میں جاپان سے یو ایس ٹو آئی پراجیکٹ کے تحت 12 طیارے خریدنے کے لئے مفاہمتی یادداشت کے معاملات طے کئے جائیں گے۔ پانی کی سطح اور خشکی پر اترنے اور پرواز کرنے کے قابل، ایسے 6 طیارے بھارتی بحریہ اور 6 کوسٹ گارڈز کو فراہم کئے جائیں گے۔ایسا طیارہ جو پانی اور خشکی دونوں سے پرواز کرنے اور اترنے کی صلاحیت رکھتا ہو اسے جل تھلیہ (ایمفی بیئس) طیارہ بھی کہا جاتا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت میں اس دیوالی پر دہلی کا دیوالیہ نکل گیا ،آتش بازی سے ہوا میں زہرگھل گیا ،ایک ہی رات میں دہلی کے کئی علاقوں میں آلودگی 42 گنا بڑھ گئی ۔

ماحولیاتی ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ 17سال میں دہلی کو بدترین اسموگ کا سامنا ہے، بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 نومبر کواندرا گاندھی ایئرپورٹ پر حد نگاہ 300 سے 400 میٹر سے بھی کم رہ گئی تھی۔چین میں یہ صورتحال ہوتی تو وہاں ریڈ الرٹ جاری ہو جاتا۔

نئی دہلی میں بھی اسموگ کی خطرناک صورتحال کےباعث اعلیٰ عدلیہ نے ڈیزل گاڑیوں کی فروخت پرپابندی لگا دی ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کا شہر میں داخلہ ممنوع ہے ۔پاکستان اور بھارت کے علاوہ صحت کے لیے خطرناک اسموگ نے دنیا کے کئی شہروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے نمٹنے کےلیے ہنگامی اقدامات کئے گئے ہیں ۔

اٹلی کے دارالحکومت میلان میں اسموگ سے نمٹنے کےلیے صبح6 سے شام 4بجے تک پرائیوٹ گاڑیاں چلانے پرپابندی عائد ہے جبکہ سرکاری ٹرانسپورٹ کا کرایہ کم کردیا گیا ہے ۔چینی دارالحکومت بیجنگ میں اسموگ کا لیول200درجہ پارکرجانے کے باعث ایمرجنسی نافذ ہے اور حکام نے صرف تصدیق شدہ نمبرپلیٹ والی گاڑیاں سڑکوں پرلانے کی اجازت دےرکھی ہے۔