منگل, 21 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
 
 
 
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں وبائی مرض کے دو مریضوں نے کروناوائرس کو شکست دے دی۔
 
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ دونوں مریض شیخ زید اسپتال میں زیر علاج تھے۔
 
انہوں نے بتایا کہ علاج کے بعد دونوں افراد کی کرونا رپورٹ منفی آئی، دونوں افراد کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
 
قبل ازیں اسکردو میں کرونا وائرس سے 2مریض صحتیاب ہوئے، دونوں مریضوں کو رپورٹ منفی آنے پر گھر بھجوا دیا گیا، دونوں مریض کروناٹیسٹ مثبت آنے پر آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے۔
 
 
 
خیال رہے ملک بھر میں کرونا کےکیسزکی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی جبکہ کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 408 تک جا پہنچی ہے۔
 
سندھ میں 429، بلوچستان میں 131، خیبر پختونخوا میں147، اسلام آباد میں 27 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے اور گلگت بلتستان 91،آزادکشمیر میں کروناکیسزکی تعداد دو ہے۔
پی ایس ایل فائیو کے 21ویں میچ میں گلیڈی ایٹرز کے خلاف کامیابی کے فوری بعد ہی حفیظ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
 
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور قلندرز نے دوسری کامیابی اپنے نام کی، محمد حفیظ کی میچ میں کامیابی کے بعد لاہور قلندرز کے مداح بچے کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
 
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد حفیظ بچے کو گلے لگا رہے ہیں اور کمسن بچہ کہہ رہا ہے کہ ’لاہور قلندرز چیمپئن۔‘ سوشل میڈیا پر ویڈیو کو اب تک 16 ہزار سے زائد افراد پسند کرچکے ہیں۔
 
واضح رہے کہ میچ میں محمد حفیظ نے ناقابل شکست 39 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، حفیظ کی اننگز میں ایک چھکا اور چار چوکے شامل تھے۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی شکستوں کے بعد مذکورہ بچے کی رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے بچے کو میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں مدعو کیا گیا تھا۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست میں انتظامیہ کی غلطی ثابت ہو گئی ہے۔ 5مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ میں بین کٹنگ کو غلطی سے آؤٹ دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 5مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہوا اور بین کٹنگ کے آؤٹ کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ ہار گئیلیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ین کٹنگ کے آؤٹ پر نو بال چیک کرنے کیلئے اسٹمپ کیمرے کا غلط ری پلے چلا دیا گیا تھا۔
 
براڈ کاسٹرز نے ایک ری پلے صحیح ایک غلط چلا دیا اور امپائر نے بھی غلط فیصلہ دے دیا تھا۔ کوئٹہ کی ٹیم پشاور کے خلاف 15 اوور میں 171 رن کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی۔بین کٹنگ جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کر رہے تھے لیکن اننگز کے گیارہویں اوور کی چوتھی گیند پر وہ مڈ وکٹ پر لیونگ اسٹون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
 
امپائر نے وہاب ریاض کی نوبال چیک کرنے کیلئے ایکشن ری پلے کا سہارا لیا اور مختلف اینگلز کو بار بار دیکھ کر فیصلہ کیا گیا کہ وہاب ریاض کی گیند نو بال نہیں تھی۔
 
امپائر نے اسکرین پر چلایا گیا ایکشن ری پلے دیکھ کر بین کٹنگ کو آؤٹ قرار دے دیا لیکن بعد ازاں غور کرنے پر معلوم ہوا کہ اسکرین پر چلنے والے ری پلے ہی غلط تھے۔ درحقیقت ری پلے میں چلنے والے شاٹس دو الگ الگ گیندوں کے تھے، لیکن سائیڈ کیمرے کا ری پلے اس بال کا تھا جس گیند پر بین کٹنگ آؤٹ ہوئے تھے۔ اس غلط فیصلے کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ ہار گئی۔
 
پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دید تھی۔ پشاور زلمی کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا اور دو اوورز میں سکور 27 تک پہنچا دیا،شین واٹسن 19 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے،لیونگ سٹون نے ان کا کیچ لیا،احمد شہزاد 10 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جیسن روئے 24 بالز پر 44 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی بال پر بولڈ ہو گئے،احمد شہزاد ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئےاور17گیندوں کا سامنا کرکے صرف 10 رنز بنا کر وہاب ریاض کی وکٹ بن گئےتھے۔ جبکہ بین کٹنگ کو غلط آوٹ دیا گیا تھا۔

 

کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ڈیرن سیمی اور سر ویوین رچرڈز کو تاحیات اعزازی ممبرشپ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تاحیات اعزازی ممبر شپ دینے کا فیصلہ سرویوین رچرڈز اور سیمی کی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے خدمات کے اعتراف میں کیا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے خدمات پر ڈیرن سیمی کو یوم پاکستان 23 مارچ کو صدر مملکت عارف علوی اعزازی شہریت اور سول ایوارڈ سے بھی نوازیں گے۔

آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، یہ پاکستان سپر لیگ فائیو کا 16 واں میچ ہوگا، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
پی ایس ایل 5 کے سولہویں میچ میں آج لاہور قلندرز ہوم گراؤنڈ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ٹکرائیں گے، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

گزشتہ روز پی ایس ایل 5 میں کراچی کنگز نے تیسری شان دار کامیابی حاصل کرتے ہوئے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں شکست دے دی تھی، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دوسری بار ایونٹ میں ہرایا، کنگز کے بابر اعظم نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایلکس ہیلز نے 49 رنز بنائے، جب کہ محمد عامر نے شان دار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑی آؤٹ کیے جس پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اب تک پی ایس ایل فائیو میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 3 میچز، ملتان سلطانز 4 میچز، اسلام آباد یونائیٹڈ 2 میچز، پشاور زلمی 2 میچز جیت چکی ہیں، کراچی کنگز 3 جب کہ لاہور قلندرز نے کوئی میچ نہیں جیتا۔ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں 4 میچز کھیلے جا چکے ہیں، لاہور قذافی اسٹیڈیم میں 3 میچز، ملتان 3 اور پنڈی اسٹیڈیم میں 5 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

شارجہ کرکٹ گرائ ونڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں فرنچائز سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریزسے اپنی اپنی ٹیموں کے لئے کھلاڑی چن رہے ہیں۔

لاہور میں جاری تقریب کے دوران پی ایس ایل میں شامل 5 فرنچائز اپنی اپنی ٹیموں کے انتخاب کے لئے سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز سے کھلاڑی چن رہے ہیں اب تک سلور کیٹیگری سے اسلام آباد یونائٹیڈ نے بابراعظم، عمران خالد،کامران غلام اور عمرامین کا انتخاب کیا ہے جب کہ کراچی کنگزنے افتخاراحمد، نعمان انور، مشفق الرحیم،اسامہ میر،سہیل خان، پشاورزلمے نےعامریامین، ڈیوڈ میلن، عمران خان، شاہد یوسف ، عبدالرحمان، کوئٹہ گلیڈیئٹرنے بلال آصف،اسد شفیق،محمد نواز، سعد نسیم، محمد نبی، اورلاہورقلندرز نے ظفرگوہر، حماد اعظم، ضیاالحق، زوہیب خان اور قومی ٹیم ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہار علی کا انتخاب کیا ہے۔

اس سے قبل کھلاڑیوں کے چناؤ کے پہلے روز5 ٹیموں نے آئی کون کھلاڑیوں سمیت 3 کیٹیگریزپلائٹینئم، ڈائمنڈ اورگولڈن کیٹیگری میں 9،9 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ کھلاڑیوں کے چناؤ کے عمل کے دوران آئی کون کیٹیگری کی بولی میں پشاورزلمے کی جانب سے سب سے پہلے شاہد آفریدی کی بولی لگائی گئی جس کے بعد کراچی کنگز نے شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے شین واٹسن، کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے کیون پیٹریسن اورلاہورقلندرزنے کرس گیل کا انتخاب کیا۔ پی ایس ایل کے لئے آئیکون کھلاڑیوں کو فی کس 2،2 لاکھ ڈالردیئے جائیں گے۔