ھفتہ, 20 اپریل 2024


بلوچستان میں دو مریضوں نے کروناوائرس کو شکست دے دی

 
 
 
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں وبائی مرض کے دو مریضوں نے کروناوائرس کو شکست دے دی۔
 
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ دونوں مریض شیخ زید اسپتال میں زیر علاج تھے۔
 
انہوں نے بتایا کہ علاج کے بعد دونوں افراد کی کرونا رپورٹ منفی آئی، دونوں افراد کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
 
قبل ازیں اسکردو میں کرونا وائرس سے 2مریض صحتیاب ہوئے، دونوں مریضوں کو رپورٹ منفی آنے پر گھر بھجوا دیا گیا، دونوں مریض کروناٹیسٹ مثبت آنے پر آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے۔
 
 
 
خیال رہے ملک بھر میں کرونا کےکیسزکی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی جبکہ کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 408 تک جا پہنچی ہے۔
 
سندھ میں 429، بلوچستان میں 131، خیبر پختونخوا میں147، اسلام آباد میں 27 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے اور گلگت بلتستان 91،آزادکشمیر میں کروناکیسزکی تعداد دو ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment