پیر, 29 اپریل 2024


بھارتی فوج میں بدسلوکی کا نشانہ بننے والے اہلکارنے خودکشی کرلی

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارتی فوج میں افسران کے ناروا رویے کی وجہ سے جوانوں میں بد دلی بہت تیزی سے پھیل رہی ہے،بھارتی جوان تیج بہادر کا پیغام دیگر جوانوں کے لیے بارش کے پہلے قطرے کی طرح ثابت ہوا اس کے بعد یہ سلسلہ اتنا بڑھا کہ ابھی تک وقتاً فوقتاً جوانوں کے پیغامات سامنے آرہے ہیں جن میں وہ بھارتی فوج میں کرپشن ،افسران کے ناروا سلوک اور بھارتی فوج کی جانب سے برے سلوک پر گلے شکوے کرتے رہتے ہیں ۔اب ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈ یا پرتہلکہ مچا دیا ہے جس میں بھارتی فوجی کا کہنا ہے کہ جوانوں کو کھانا بھی زندہ رہنے کے لیے دیا جاتا ہے جس میں سب سے سستی سبزی اور سب سے سستا فروٹ ہوتا ہے ۔اس نے بتا یا کہ بھارتی سینا کے کچھ افسران نے اپنے جوانوں کو غلام بنا کر ر کھا ہوا ہے ،جوانوں کو سب کچھ مجبوری میں کرنا پڑتا ہے اور جو منہ کھولتا ہے وہ مارا جاتا ہے ۔اس نے کہا کہ ہمیں دکھ ہوتا ہے کہ دشمنوں کے بجائے ہمیں اندر ہی اندر آپس میں لڑنا پڑتا ہے ۔ بھارتی فوج کے میجر نے واٹس ایپ کے گروپ میں شرمناک ترین ویڈیو شیئر کر دی، پھر اس فوجی افسر کا ممبران نے کیا حشر کیا؟ بھارتی فوج کی ذہنیت پر ہنگامہ برپا ہو گیا واضح رہے کہ اس سلسلے کا آغاز رواں سال ہوا، جب بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادریادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کیا تھا۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں اپنی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والا بھارتی فوجی لاپتہ ہوگیا۔جس کے بعد بھارتی آرمی چیف جنرل بپن نے اپنے جوانوں کو سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جس کو کوئی شکایت ہے وہ سوشل میڈیا کے بجائے براہ راست بات کریں۔یہی نہیںاس کے بعد بھارتی فوجیوں نے آرمی چیف بپن راوت کی سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کے حکم پر احتجاج کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، سکھ فوجیوں کے گروپ نے گانے کی صورت میں شکایت کی ویڈیو سوشل میڈیا پرڈال دی۔ابھی حال ہی میں ایک بھارتی فوج کے افسرکی بدسلوکی کا نشانہ بننے والے اہلکارنے خودکشی کرلی تھی، اہلکارنے ویڈیو کے ذریعے سینئرافسرکی بدسلوکی کی شکایت کی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment