اتوار, 19 مئی 2024


ای سی او کی بنیاد 1985ءمیں ایران، ترکی اور پاکستان نے رکھی

 

ایمز ٹی وی(انقرہ) ترک صدر رجب طیب اردوان یکم مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔
ترک صدر اقتصادی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکت کیلئے یکم مارچ کو پاکستان آئیں گے اور پاکستانی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
ترک صدر اقتصادی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکا سے خطاب کریں گے اور شرکا لیڈروں سے مذاکرات کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الااقوامی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سربراہی اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا اور رکن ریاستوں کی اکثریت اس میں شرکت کی تصدیق کر چکی ہے، ای سی او کی بنیاد 1985ءمیں ایران، ترکی اور پاکستان نے رکھی تھی اور اب آذربائیجان، ترکمانستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغیزستان، قازقستان اور افغانستان بھی اس کے ارکان ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment