ھفتہ, 11 مئی 2024


تیج بہادرکی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ منسوخ کر کے بی ایس ایف نے لاپتہ کردیا

 

ایمز ٹی وی(نئی دلی) سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کا بھاندڈا پھوڑنے والااہلکار تیج بہادر لاپتہ ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تیج بہادر کی بیوی شرمیلا نے دعویٰ کیا ہے
تیج بہادرکی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ منسوخ کرکے بی ایس ایف کی طرف سے گرفتارکیاگیا،تیج بہادر نے مجھے 2دن پہلے فون کرکے اپنی گرفتاری کابتایا تھا۔
بھارتی فوجی کی بیوی نے مزید کہا کہ میرے شوہر کی جان کو خطرہ ہے، بی ایس ایف اہلکارتیج بہادرکو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیںاگر میرے شوہر کو رہا نہ کیا گیا تو بھوک ہڑتال کردوں گی۔شرمیلانے کہا کہ تیج بہادر نے 31 جنوری کو گھر واپس آنا تھا مگر ابھی تک گھر نہیں پہنچا ہے۔یاد رہے تیج بہادر نے ہی سب سے پہلے بھارتی فوجیوں کو ناقص کھانا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے بعد اس کو نوکری سے ہٹادیا گیا تھا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment