اتوار, 28 اپریل 2024


ٹرمپ کا تبصرہ یورپی یونین کیلئے نقصان دہ ہے،صدر یورپی یونین

 

ایمز ٹی وی(برسلز) یورپی یونین نے ٹرمپ انتظامیہ کو خطرہ قرار دے دیا ہے،متعدد یورپی شہری سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کیلئے سٹیج تیار کیا جارہا ہے۔
یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسکس نے ٹرمپ انتظامیہ کو چین،روس،دہشتگردی اور اسلامی انتہا پسندی کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے فکر انگیز اعلان انتہائی غیر متوقع مستقبل کی نشاندہی کررہا ہے۔
یورپی یونین کے صدر نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں تبدیلی نے یورپ کو مشکل صورتحال میں دھکیل دیا ہے،امریکہ کی 70سالہ خارجہ پالیسی پر موجودہ انتظامیہ نے سوال اٹھا دیا ہے،وہ یونین کے ممبرز ممالک سربراہان سے خطاب کررہے تھے ۔
یورپی یونین کے صدر کا شارہ 28ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو کی جانب تھا جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اضافی بوجھ قرار دے چکے ہیں،نیٹو کو جرمنی کی گاڑی قراردیتے ہوئے ایک تاجر کیلئے بہت برا تجربہ کہا تھا۔
یہ ٹرمپ کا تبصرہ نہ صرف یورپی یونین کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ روس کیلئے فائدہ مند بھی ہے جو کشیدہ یورپ اور کمزور نیٹو کو ترجیح دیتا ہے۔
یورپی یونین کے صدر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے شکوک وشبہات پر مبنی پالیسی کو چیلنج کے طور پر لیا جائے،ٹرمپ کے قریبی تعلق رکھنے والے یورپی سیاستدانوں سے بھی خبر دار رہا جائے۔
امریکہ میں آسٹریا کے سابق سفیرسٹیفن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ڈرامائی زبان سے کسی بھی اقدام کی توقع کی جاسکتی ہے،جو کہ بہت ہی فکر کی بات ہے،ٹرمپ کے اقدامات سے یورپ اور امریکہ کے مابین کشیدگی پھیل سکتی ہے۔
واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتہا پسندی کا نام دیتے ہوئے7مسلمان ممالک کے باشندوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment