بدھ, 15 مئی 2024


بھارت کو بڑا دھچکا۔۔۔ فوج پرحملہ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک جھڑپ کے دوران 6 ماؤ باغیوں کو ہلاک کردیا گیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مشرقی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ہوئی ایک جھڑپ میں چھ ما باغیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ضلع لتھار کے جنگلاتی علاقے میں بدھ کی علی الصبح سکیورٹی فورسز کے گشت کے دوران باغیوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی۔ ما نواز باغیوں کے اس گڑھ میں یہ جھڑپ چالیس منٹ تک جاری رہی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں جنگجوں کا اسلحہ ضبط کر لیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment