پیر, 29 اپریل 2024


امریکا بھر میں آج تھینکس گونگ ڈے منایا جارہا ہے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکا بھر میں آج تھینکس گونگ ڈے منایا جارہا ہے ،امریکی صدر اوباما نے روایتی تقریب میں ٹرکی پرندے کو معافی دی، مشیل اوباما کے ساتھ مل کر سابق فوجیوں کو کھانا پیش کیا ۔

امریکا میں تھینکس گونگ ڈے کے موقع پرصدر براک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی روایتی تقریب میں دو ٹرکی پرندوں میں سے ایک پر ہاتھ رکھ کر اسے معافی دی۔

جس کے بعد امریکی صدر اور ان کے اہلخانہ نے ایک ادارے میں ریٹائرڈ فوجیوں کو اپنے ہاتھوں سے کھانا پیش کیا،اوباما اور خاتون اول چہرے پر مسکراہٹ سجائے سابق فوجیوں کو تھینکس گونگ ڈے کی مبارکباد بھی دیتے رہے۔

نیویارک میں تھینکس گونگ ڈے کے موقع پر آج رنگا رنگ پریڈ ہوگی ،جس کیلئے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، پریڈ کے لئے بڑے بڑے غبارے بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

اس موقع پر نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیغام میں کہا کہ ہمیں دوریاں مٹانے کی ابتدا کرنا ہوگی اور مشترکہ مقاصد کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھی اس دن کےسلسلے میں امریکی خلابازوں میں خوب جوش ہے ، موقع کی مناسبت سے خلا بازوں کیلئے خاص مینو بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment