اتوار, 28 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2015ء14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا، بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی،44 دن باقی

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2015ء14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا، بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی،44 دن باقی رہ گئے، تفصیلات کے مطابقآئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2015ءکاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہو چکا ہے، ورلڈ کپ کا میلہ 15 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک ساتھ لگے گا۔ بھارت نے 2011ءمیں منعقدہ میگا ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ورلڈ کپ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ ورلڈ کپ کا آغاز14 فروری کو گروپ اے کی ٹیم سری لنکا اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔گروپ بی میں پاکستان اور بھارت اپنے سفر کا آغاز 15 فروری کو ایک دوسرے کے خلاف ایڈیلیڈ اوول گراو¿نڈ میں میچ سے کریں گے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے پاس میزبان ہونے کی وجہ سے ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے تاہم جنوبی افریقہ، پاکستان اور سری لنکا بھی ٹائٹل کی دوڑ کی مضبوط امیدوار ہیں۔ ون ڈے کرکٹ کے میگا ایونٹ 2015ءمیں 37 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ اس ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ممالک مشترکہ طور پر کریں گے۔ شائقین 15 فروری کو کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلے کو بھی فلڈ لائٹس میں دیکھ سکیں گے۔ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کل 42 میچز میں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا اور ہر ٹیم ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کےلئے سر دھڑ کی بازی لگائے گی۔ ورلڈ کپ کے تمام کوارٹر فائنل میچز بھی ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ     24 مارچ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائیگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلا جائیگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment