بدھ, 24 اپریل 2024


ون ڈے رینکنگ میں سعید اجمل کی ڈیڑھ سال بعد بادشاہت ختم

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)آئی سی سی کی ایک روزہ میچوں کی نئی جاری ہونےوالی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 6 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

نئی عالمی درجہ بندی کے مطابق ایک روزہ میچوں کی بولنگ کیٹیگری میں 22 وکٹیں لے کر آسٹریلیاکو ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے مچل اسٹارک نے ڈیڑھ سال تک پہلی پوزیشن پر براجمان اور متنازع ایکشن کے باعث گزشتہ 6 ماہ سے عالمی کرکٹ سے دور قومی ٹیم کے جادوگر سعید اجمل سے یہ پوزیشن چھین لی، بولرز کی فہرست میں دوسری پوزیشن جنوبی افریقاکے آف اسپنر عمران طاہر نے حاصل کی جن کی درجہ بندی میں9درجے کی بہتری آئی ہے اور وہ 734 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کے 11ویں بہترین بولر سے دوسرے بہترین بولر بن گئے ہیں، فہرست میں تیسری پوزیشن 718 پوائنٹس کے ساتھ سعید اجمل کی ہے جب کہ جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین 717 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

بیٹنگ کے شعبے میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلئرز 902 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، سری لنکا کے کمار سنگارا 860 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ 828 پوائنٹس کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment