پیر, 20 مئی 2024


قوت سماعت کے مسائل سے اب گھر بیٹھے نجات ممکن

ایمز ٹی وی(صحت)سرکہ میں میگنیشئم، پوٹاشیم اور زنک وغیرہ شامل ہوتا ہے جو سماعت کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے نہایت مفید تصور کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر ایسے مریض جن کی سماعت کو کسی وجہ سے نقصان پہنچا ہو۔ ایک کپ پانی میں سرکہ اور شہد مکس کر کے استعمال کرنے سے کان کی جلن میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ پیاز: پیاز عرصہ دراز سے کان کے علاج کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن محققین نے اب ثابت کیا ہے کہ پیاز کان کی بیماریوں خاص کر صدمے کے وجہ، دھماکے یا کسی دباؤ کی وجہ سے کان کو پہنچنے والے نقصان میں کافی حد تک کمی لا سکتا ہے۔ سائنسدان پیاز کو موثر قدرتی علاج تصور کرتے ہیں۔ اس کے استعمال کا طریقہ بتاتے ہوئے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر پانی میں 300 گرام پیاز 12 گھنٹے کے لئے بھگو دیں اور کان میں انفیکشن کی صورت میں یہ پانی استعمال کریں۔ پسا ہوا نمک: کان کے درد میں آرام کے لئے پسا ہوا صاف نمک بھی دہائیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک کپ پسا ہوا نمک گرم کر کے کپڑے میں لپیٹ کر کان کے اوپر رکھنے سے کان میں موجود سیال باہر آ جاتا ہے اور انفیکشن سے آرام ملتا ہے۔ اس کے علاوہ سلفر کا استعمال بھی بند کان کھولنے میں مدد دیتا ہے۔ برگ ریز درخت: دماغ میں چوٹ، چکر، یاداشت کے مسائل، کان میں شور سنائی دینا اور دیگر عوامل کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل میں برگ ریز درخت (چین میں خصوصاً پایا جاتا ہے) کے پتے انتہائی موثر علاج تصور کئے جاتے ہیں۔ ناز بو: ناز بو نامی بوٹی کی خشک پتیاں جو ذائقہ میں کھٹی، میٹھی ہوتی ہیں، قوت سماعت کے مسائل میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہیں، جن کے استعمال سے خون کے کم دباؤ سمیت مختلف مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ناز بو کی چند خشک پتیاں ایک کپ کھولتے ہوئے پانی میں ابال کر کم از کم 10 روز استعمال کرنے سے مرض میں افاقہ ہوسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment