بدھ, 09 اکتوبر 2024


تعلیمی اعلانات برائے /01/01/2015

ایمز ٹی وی (کراچی)جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز کے پرنسپلز کا اجلاس بدھ 31؍دسمبر کو دوپہر12بجے سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم میں ہوگا۔جس میں بی اے (پاس) ،بی ایس سی(پاس) اور بی کام کے داخلوں سے متعلق اُمور زیر غور آئینگے۔٭ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق ڈونرنشستوں پر داخلے کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایسے امیدوار جو ڈونرنشستوں پر داخلے کے خواہشمند ہیں وہ5؍جنوری تک یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے فارم حاصل کرسکتے ہیں٭وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظمِ امتحانات پروفیسرمسعود مشکور کے اعلان کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولا کوٹ میں ہونے والے بی اے سال دوم(پرائیویٹ) سالانہ امتحانات 2013 منعقدہ امتحانات اگست 2014کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔کراچی میں ہونیوالے امتحان میں 245طلبہ رجسٹرڈ ہوئے جن میں231طلبہ نے امتحان میں شرکت کی اور184طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی نتیجہ 79.65فیصد رہا۔ ٭وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے تحت 6جنوری کو دن11بجے کیو ای سی کے دفتر میں’’سیلف اسسمنٹ رپورٹ ‘‘کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کامران احسن پروگرام ٹیموں کے ممبران کو ایس اے آر کی تیاری کی تربیت فراہم کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment