اتوار, 27 نومبر 2022


عاصم اظہر اداکارہ ہانیہ عامر کے جواب کے منتظر

کراچی :گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ریڈیو پر انٹرویو دیا جس میں ان سے ہانیہ عامر کے حوالے سے سوال کیا گیا۔
عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ ’آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میرا دل تیزی سے دھڑک رہا ہے، میرا نہیں خیال کہ میں اس حالت میں ہوں کہ اس کا جواب بہت معمولی دے سکوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہانیہ وہ لڑکی ہے جو میری زندگی میں مثبت تبدیلی لائی، اس کے ساتھ بہت مزہ آتا ہے، ہم ہمیشہ ہنستے رہتے ہیں اور یہ بہت اچھی بات ہوتی ہے جب کوئی واقعی میں آپ کو سپورٹ کرے چاہے آپ جو بھی کریں۔
عاصم اظہر کا اداکارہ کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے سے متعلق کہنا تھا کہ ’میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں، ہاں ہو یا نہ، میں ان کی رضامندی چاہوں گا، میں کچھ بھی خود سے نہیں کہنا چاہتا کیونکہ دوسرا کیا سوچتا ہے مجھے نہیں معلوم۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment