منگل, 16 اپریل 2024


عدنان صدیقی تنقید کےنشانےپر

کراچی: پاکستانی اداکارعدنان صدیقی کوسوشل میڈیا ویب سائٹ پربھارتی ااداکارہ سری دیوی کی تصویرلگانا مہنگا پڑگیا۔ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستانی اداکارعدنان صدیقی کوبھارتی ا اداکارہ سری دیوی کی تصویرلگانے پر مداحوں سے معافی مانگنا پڑگئی۔ اداکارنے انسٹاگرام پراپنی کواسٹارکی تصویرشئیرکی جس کے بعد انہیں مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارنے تصویرہٹاتے ہوئے وضاحت پیش کی اورکہا کہ انہوں نے اپنی کو اسٹارکی تصویرمحض ایک یاد کے طورپرلگائی تھی، پر مجھے اندازہ ہے کہ ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا لیکن اس کا ہرگزیہ مطلب نہیں کہ میں اپنے وطن کے ساتھ نہیں، میرا ملک سب سے اوپر ہے اورمیں پاکستان پر فخرکرنے والا شہری ہوں۔

اداکارنے کہا کہ اگرانہیں کبھی انتخاب کرنا ہوتو وہ ہمیشہ ملک سرفہرست ہوگا۔ مجھے اندازہ ہے تصویر شئیر کرانے کا وقت غلط تھا، اس لیے ملک کی عظمت کے لیے اسلیے میں نے وہ پوسٹ ہٹادی ہے۔ واضح رہے کہ فلم ”مام“ میں سری دیوی کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ سجل علی اوراداکارعدنان صدیقی بھی کاسٹ میں شامل تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment