اتوار, 27 نومبر 2022
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


میرا نے ریما خان پر زہر دینے کا الزام لگا دیا

 

لاہور: اداکارہ ریما کی جانب سے زہر دینے کے انکشاف کے بعد اب میرا نے جواب میں ریما پر زہر دینے کا الزام عائد کر دیا ہے۔

چند روز قبل ریما نے انکشاف کیا تھا کہ ایک شوٹنگ کے دوران انہیں ایک اداکارہ نے زہر دیکر مارنے کی کوشش کی تھی، زہر دینے والے کو ایک لاکھ روپے بھی دیئے گئے لیکن اس خاتون نے ایسا کرنے سے منع کردیا مگر انہوں نے اس اداکارہ کا نام نہیں بتایا تھا۔

اب میرا نے ریما پر یہ الزام لگا دیا ہے کہ انہوں نے مجھے مارنے کی کوشش کی تھی۔ میرا نے ریما پر یہ الزام ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران لگایا۔ میرا سے ریما خان کے اس بیان سے متعلق سوال کیا گیاکہ کس اداکارہ نے انہیں زہر دینے کی کوشش کی تھی؟ میرا نے جواب دیا کہ انہوں نے مجھے زہر دینے کی کوشش کی ہو گی، ریما نے سینئر ہونے کے ناطے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

یاد رہے کہ دونو ں اداکاراؤں کے درمیان ماضی میں بھی ہمیشہ چپلقش رہی ہے کیونکہ دونوں ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں تھیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment