بدھ, 29 مئی 2024


سونو نگم نے سیلفی لینے پر مداح کا ہاتھ موڑ دیا، ویڈیو وائرل

 

ممبئی: نامور بالی ووڈ گلوکار سونونگم نے سیلفی لینے پر مداح کا ہاتھ موڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گلوکار سونونگم گزشتہ کچھ عرصے سے گلوکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ مختلف تنازعات کا شکار ہونے کی وجہ سے خبروں میں رہنے لگے ہیں۔ حال ہی میں سونونگم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مداح سیلفی لینے کے لیے سونوکےکندھے پر ہاتھ رکھتا ہے تاہم سونو کو مداح کا اس انداز میں فری ہونا پسند نہیں ا?یا اورانہوں نے اس کا ہاتھ موڑ دیا۔سیلفی لینے والے شخص کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوا اوراس نے سونو سے معافی مانگی جس پر سونونگم نے اسے فوراً معاف کردیا اور ہنستے ہوئے اپنا ہاتھ اس شخص کے کندھے پر رکھا اوراس کے ساتھ تصویر کھینچوائی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment