ھفتہ, 27 اپریل 2024


بالی وڈکی مقبول ترین جوڑی ایک بارپھرجلوہ گرہونے کو تیار

 

بالی وڈکی مقبول ترین جوڑی ایک بارپھرجلوہ گرہونے کو تیار ممبئی: تفصیلات کے مطابق انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے شاہ رخ خان اور کاجول کے دوبارہ ساتھ کام کرنے کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے. موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ مشہور جوڑی ہندی میڈیم ٹو میں‌ نظر آئے گی. یاد رہے کہ ہندی میڈیم کی پہلی فلم میں عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے مرکزی کردار نبھائے تھے. فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی، ہندی میڈم نے چین میں‌ بھی اچھا خاصا بزنس کیا۔ اب کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ‌ خان اور کاجول فلم کے سیکوئیل میں‌ دکھائی دیں گے. اسکرپٹ دونوں اداکار پڑھ چکے ہیں اور اس ضمن میں پروڈکشن ہاؤس سے مذاکرات جاری ہیں. یاد رہے کہ کاجول اور کنگ خان نے انڈسٹری کو “دل والے دلہنیا لے جائیں‌ گے” جیسی فلم دی، جو طویل ترین عرصے تک پیش کی جانے والی بھارتی فلم کے ریکارڈ کی حامل ہے. یہ جوڑی “بازی گر”، “کچھ کچھ ہوتا ہے”، “کبھی خوشی کبھی غم” اور دل والے‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوئی تھی. کیا دونوں اداکار ہندی میڈیم میں‌ دکھائی دیں‌ گے؟ یہ جاننے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment