جمعہ, 19 اپریل 2024


پربھاس کے مداحوں کا انتظار ختم

 

ممبئی: ہندوستانی تاریخ کی کامیاب ترین فلم کا اسٹار باہوبلی پھر تہلکہ مچانے لوٹ آیا۔ باہوبلی کے کردار کو امر کر دینے والے پربھاس کے مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا۔ تیلگو انڈسٹری کے اسٹار پربھاس کی نئی فلم ساہو کی ریلیز کا اعلان کر دیا ہے، فلم آئندہ برس پندرہ اگست کو ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کو باکس آفس پر اکشے کمار اور جون ابراہام کی فلموں سے ٹکرانا ہوگا، مگر فلم کے پروڈیوسرز اس بابت خاصے پرامید ہیں۔ ساہو میگا بجٹ ایکشن فلم ہے، جس میں شردھا کپور بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔ یہ بیک وقت ہندی، تیلگو اور تامل میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی مداح سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئے۔ ناقدین بھی فلم کی بابت خاصے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ پربھاس کی فلم باہوبلی ٹو نے ایک ارب ستر کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا تھا، یہ پہلی پانچ سو کروڑ اور ہزار کروڑ کلب کا حصہ بننے والی فلم ہے۔ باہوبلی نے ہندی بیلٹ میں بھی پانچ سو سے زاید کروڑ کا بزنس کیا تھا، یہ وہ ریکارڈ ہے، جو خانز اب تک عبور نہیں کرسکے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment