جمعہ, 17 مئی 2024


مسکراہٹ بکھیرنے والےاور بچوں کےپسندیدہ "زکوٹا جن"غمزدہ

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) نوے کی دہائی کے مشہور ڈرامے ’’عینک والا جن‘‘ کے مشہور کردار مطلوب الرحمان المعروف زکوٹا جن اس وقت سخت بیماراورمالی شکلات کا شکار ہیں۔
بچپن میں ہم سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے مقبول ڈرامے’’عینک والا جن‘‘ کو پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈرامہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، اس ڈرامے کےتمام کرداروں نے، جن میں عینک والا جن، بل بتوڑی، زکوٹا جن اور ہامون جادوگر شامل ہیں، خوب شہرت حاصل کی یہاں تک کہ یہ تمام کردار آج بھی بچوں اور بڑوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔
’’عینک والا جن‘‘ کے ہردلعزیز اداکار مطلوب الرحمان جنہوں نے زکوٹا جن کا لازوال کردا ادا کرکے شہرت حاصل کی آج نہایت کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مطلوب الرحمان 2012 میں فالج کے حملے کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ وہ شوگر جیسے موذی مرض میں بھی مبتلا ہیں۔
 
زکوٹا جن کے مطابق وہ اپنے خاندان کے واحد کفیل ہیں اور سخت بیماری کی حالت میں بھی کام کرنے پر مجبور ہیں۔ وہ اس حالت میں بھی میں ہر ہفتے الحمرا ہال میں اداکاری کرتے ہیں تاکہ گزر بسر ہو سکے تاہم اب ان کی صحت انہیں اس کی اجازت نہیں دیتی لیکن کام کرنے کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی چارہ بھی نہیں۔ اگر وہ کام نہیں کریں گے تو ان کا گھر کیسے چلے گا؟
زکوٹا جن نے میڈیا سے اپنی خراب مالی حالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پنجاب حکومت نے علاج کیلئےمیری مدد کی تھی لیکن اس بات کو کافی عرصہ گزر چکا ہے۔ اب مجھے مزید مالی مدد کی ضرورت ہے
واضح رہے کہ زکوٹا جن سے قبل ’’عینک والا جن‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نصرت آرا المعروف بل بتوڑی بھی سخت مالی مشکلات اور علاج کی غرض سے حکومت سے مالی مدد کی درخواست کرچکی ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments11