منگل, 16 اپریل 2024


امریکہ میں پہلا"پاک یوایس "اسٹائل ایوارڈ

کراچی: امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دبئی سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھارتی شوبز انڈسٹری کے ستاروں سلمان خان، کترینہ کیف، سونو نگم اور موسیقاراے آر رحمان کے کامیاب ترین شوز منعقد کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی پروموٹر اظہر کاظمی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی پلیٹ فارم مہیا کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

اسکے پیش نظر15جون کو امریکی شہر ڈیلاس میں پہلا پاک یو ایس اسٹائل ایوارڈ منعقد کیا جائے گا جس میں تمام پاکستانی چینلز پر پیش کیے جانے والے ڈراموں کے فنکاروں، ہدایت کاروں، موسیقاروں اور گلوکاروں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment