منگل, 07 مئی 2024


فینٹسی ایڈونچر فلم کا سینما میں تہلکہ

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) مارول سپر ہیروز میں سب سے زیادہ مشہور خاتون کردار کے گِرد گھومتی فلم ’ونڈر وومن‘کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

پیٹی جینکنز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار اداکارہ گیل گیڈٹ نبھا رہی ہیں ۔ ان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس پائن، الینا انایا، رابن رائٹ،کونی نیلسن، لوسی ڈیوس، ایوان بریمنر،ڈینی ہوسٹن، سمانتھاجو، ٹیلی پاؤل ، لیزا لووین اور فلورینس سونبا شامل ہیں۔

چارلس روون ، زیک سینڈر اورڈیبورا سینڈر کی مشترکہ پروڈیوز کردہ اس فلم کی کہانی ڈیانا نامی ایک ایسی جنگجو خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جو دور دراز کے ایک جزیرے پر پرورش پاتی ہے تاہم ایک دن اچانک ایک پائلٹ جہاز کریش ہوجانے کی وجہ سے جزیرے پر پہنچ جاتا ہے ۔

ایک سو پچاس ملین ڈالر لاگت سے بننے والی مارول اسٹوڈیوز کی ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی فینٹسی فلم وارنر بروز پکچرز کے تحت رواں سال2جون کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment