منگل, 18 جون 2024


رجنی کانت نے فلم ’’دنگل‘کرنے سے معذرت کرلی


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ سپر سٹارعامر خان نے لیجنڈری اداکار رجنی کانت سے اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کو تامل زبان میں ڈب کرنے کی درخواست کی تھی جس سے رجنی کانت نے مصروفیات کے باعث معذرت کرلی۔


بالی ووڈ سٹارعامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کی کامیابی کے لیے کافی پر امید ہیں اور انہوں نے فلم کو 3 زبانوں میں ڈب کرکے ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لیے انہوں نے رجنی کانت سے بھی درخواست کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے لیے فلم ’’دنگل‘‘کی خصوصی سکریننگ رکھی جس میں دونوں اداکاروں کی فیملیز نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر عامر خان نے رجنی کانت سے ان کی آواز میں فلم کو تامل زبان میں ڈب کرانے کی درخواست کی جس پر لیجنڈری اداکار نے مصروفیات کے باعث فلم کو ڈب کرنے سے معذرت کرلی ہے۔واضح رہے کہ عامرخان کی فلم ’’دنگل‘‘23 دسمبر کونمائش کے لیے پیش کی جائے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment