جمعرات, 02 مئی 2024


دپیکا پڈوکون کی ہالی ووڈ میں انٹری

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہوراداکارہ دپیکا پڈوکون نے قلیل عرصے میں خوب کامیابی سمیٹی ہے اوراب وہ ہالی ووڈ میں پروڈیوسر بھی بننے جارہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جوہالی ووڈ کی فلم سیریزٹرپل ایکس کی تیسری فلم ’’دی ریٹرن آف ایکسنڈرکیج‘‘ میں اداکاروین ڈیزل کے ساتھ مرکزی کردارنبھانے جا رہی ہیں اب وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ پریانکا چوپڑا کی طرح ہالی ووڈ میں پروڈیوسربھی بنیں گی۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ میں ایکشن فلم کو پروڈیوس کرنا چاہتی ہیں، اداکارہ نے پروڈکشن کر نے کے لیے فلموں کے سکرپٹ بھی پڑھنا شروع کردیئے ہیں۔واضح رہے دپیکا نہ صرف بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والی اداکارہ ہیں بلکہ وہ ٹوئٹر پر بھی سب سے زیادہ فالوکی جانے والی اداکارہ ہیں۔ -

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment