ایمزٹی وی (فارن ڈسک) ہالی ووڈ اداکار نومی واٹس اور بین اسٹلر کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم"وئل وی آر ینگ"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلمساز، رائٹر و ہدایت کار نوا بومباک کی اس فلم میں نومی واٹس اور بین اسٹلر کے ساتھ آیڈم ڈرائیور، امانڈا سیفرائیڈ، چارلس گورڈن اور ایڈم ہوروٹزاہم کردار ادا کررہے ہیں۔ نوا بومباک سمیت اسکاٹ روڈن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی درمیانی عمر کے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے اور کیسے ایک نوجوان جوڑا انکی شادی شدہ زندگی میں بھونچال لے آتا ہے۔ کامیڈی اور ڈرامہ لیے یہ 'فلم وائل وی آر ینگ' اے 24 فلمز کے تحت اگلے سال 27مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
کامیڈی ڈرامہ فلم "وائل وی آر ینگ" کا پہلا ٹریلرجاری
- 06/12/2014
- K2_CATEGORY انٹر ٹینمنٹ
- 2120 K2_VIEWS
Leave a comment