کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِاہتمام راشن اینڈ عید گفٹ ڈرائیوکی اختتامی تقریب کا انعقادکیا گیا
جس کے تحت جامعہ کے مستحقین میں راشن بیگ اور عید گفٹ تقسیم کئے تقریب کے شرکاء میں سول انجینئرنگ اینڈ آرکیٹکچر کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر میر شبر علی، شبعہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ابرار الحق، کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ولیج حیدر، سافٹ ویئر انجینئرنگ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم، کلینیکل سائیکالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر سنبل مجیب،شعبہ فزکس کی چیئرمین فضاء عباس، فیکلٹی ممبرز ودیگر شامل تھے۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ یہ انسانی فطرت ہے کہ آدمی اچھے کاموں میں شریک ہوکر خوشی محسوس کرتا ہے۔ سرسید یونیورسٹی کے مستحقین کی امداد کے لیے انتظامیہ کے تعاون سے اساتذہ اور طلباء نے مل کررمضان کے اس مبارک مہینے میں جومہم چلائی، وہ لائقِ ستائش ہے
سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے رمضان ڈرائیو کی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ رمضان اور عید کی خوشیوں میں سب کو شریک کرنے سے اللہ کی رضا اور اطمینانِ قلب حاصل ہوتا ہے۔مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہورہی ہے کہ اجتماعی طور پر منظم طریقے سے یہ کام کیا جارہا ہے۔اس کارِ خیر کے لیے سرسید یونیورسٹی کی طرف سے ہرممکن امداد اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے کنوینئر انجینئر محمد ارشد خان نے کہا کہ انسانوں سے محبت اور ضرورتمندوں کی مدد کو ہر مذہب میں پسندیدیگی کی نظر سے دیکھا گیا ہے۔لیکن اسلام نے انسانیت کی خدمت کو بہترین اخلاق اور عبادت قرار دیا گیا ہے۔رمضان ڈرائیو ایک اچھا قدم تھا اور یہ عمل جاری رہنا چاہئے۔
رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ انسانی خدمت ایک نیک اور مستحسن عمل ہے۔دوسروں کی مدد کرنا، ان کی ضرورت کے وقت کام آنا، اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ فعل ہے۔گزشتہ سال کے مقا بلے میں اس سال زیادہ فنڈز اکھٹا ہوئے۔۔اور کام بہت منظم انداز میں ہوا۔۔
ڈرائیو کے بارے میں معلومات شیئر کرتے وہئے ایونٹ کے آرگنائزر یاسر ذہین نے بتایا کہ اس مرتبہ تقریباَ 24لاکھ روپے اکھٹا ہوئے جبکہ سرسید یونیورسٹی نے 5 لاکھ روپے عطیہ کئے۔شعبہ فزکس نے سب سے زیادہ 4.5لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔