Friday, 17 May 2024

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2024ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی آخری تاریخ 15مئی مقرر کی گئی ہے۔

پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کی تفصیلات، داخلہ فارم اور پراسپکٹس و دیگر معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ ردستیاب ہیں۔

داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کرخود کو آج کی تاریخ میں رجسٹرڈ کرائیں اور پاکستان کی اِس بڑی جامعہ سےتعلیم مکمل کرکے اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی میںڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سندھ انتھونی نویدسمیت پاکستان بھر سے 14 اقلیتی اراکین ہندو، عیسائی اور سکھ وفد اقلیتی برادری کے وفد کی آمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ این ای ڈی میں تمام مذاہب و مسالک کے طالب علموں کا ہونا قابلِ داد ہے۔ این ای ڈی کی ملک وقوم کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ آج پاکستان تمام مذاہب کے افراد کا ہونا اور ایک دوسرے کا احترام کرنا دراصل قائد اعظم محمد علی جناح کا وژن تھااور بین المذاہب ہم آہنگی سے معاشرہ ترقی پاتا ہے۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئےشیخ الجامعہ کا کہنا تھا کہ اس وقت این ای ڈی میں ایک فی اقلیتی طالب علم موجود ہیں جبکہ حکومتی احکامات کے مطابق انہیں 2 فی صد کیا جائےگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ این ای ڈی میں اوپن میرٹ کا نظام ہے، داخلےمذہب کی نہیں میرٹ کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔ جامعہ ترجمان کے مطابق پاکستان بھر سے 14 اقلیتی اراکین ہندو، عیسائی اور سکھ وفد نے شیخ الجامعہ کو کاوشوں کو سراہا۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے تحت Al Fusion Engineering Industry and Education Perspective کےحوالے سے سیمینار منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ چیئرمین آئی ای پی جاوید سلیم قریشی، شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی، پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل، لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ ڈیولپمنٹ ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی ساجد سمیت پاکستان انجینئرنگ کونسل اور انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے ذمّے داران نے تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ چیئرمین آئی ای پی جاوید سلیم قریشی کا کہنا تھا کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس کے حوالے سے پالیسی فریم ورک کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو کمیونیکیشن اسکلز دینے اور اے آئی کی ایک سالہ ڈیولپمنٹ پالیسی کی ضرورت ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریسی کے کردار کو کم کرکے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تعاون سے جامعہ این ای ڈی کو انٹی لیکچوئیل حَب بنایا جائے۔ شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی نے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو آئی اے کے حوالے سے آج کے انجینئرز کو تیار کرنا اہم فریضہ ہے۔

اس موقعے پر ماہرین کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) تیزی سے بڑھتا ہوا شعبہ ہے جس کے اثرات زندگی کے ہر شعبے میں نظر آنے لگے ہیں۔ اس کے بہت سے فوائد ہیں لیکن اس کا بے دریغ استعمال انسانی بقا کے لیے سنگین خطرہ بھی بن سکتا ہے۔ قومی سطح پر مصنوعی ذہانت کے استعمال کے قوانین بنانا اور حدود طے کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اس کے اہداف، اس کے فوائد و نقصانات کو سمجھنا اور اعتدال میں استعمال کرنے کا انحصار خود ہم پر ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم الصبح دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے سلسلے میں لاہور سے دبئی پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم دبئی سے براستہ آئرلینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

آئرلینڈ کیخلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے میچز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

بعدازاں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیلئے اڑان بھرے گی جہاں وہ انگلش ٹیم کیخلاف 4 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

جسکے بعد قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوجائے گی۔

 اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات سے قبل انقلابی فیصلہ کرلیا۔

چئیرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی پروفیسر نسیم میمن نے تاریخ میں پہلی بار انٹربورڈ نے ڈیجیٹل ایپلی کیشن متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ طلبہ و طالبات کو اب بورڈ کے دھکے کھانے کی ضرورت نہیں تمام دستاویزات گھر بیٹھے میسر ہوں گی اسکے ساتھ ساتھ تاریخ میں پہلی بار انٹربورڈ کراچی کی باقاعدہ آفیشل ویب سائٹ, فیس بک, انسٹا گرام, اکاونٹ بھی جاری کیا ہے جہاں طلبہ و طالبات امتحانی عمل سمیت مارک شیٹس، سرٹیفیکیٹس اور نتائج کی معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ : جبکہ اگلے مرحلے میں انٹر کا سرٹیفیکیٹ بھی ڈیجیٹل ایپلی کیشن کے ذریعے اپلائی کیا جاسکے گا۔ سرٹیفیکیٹ کی وصولی کے لیے بھی طریقہ کار متعارف کرایا جائیگا۔ اس جدید عمل کے لیے معروف کمپنی سے معاہدہ زیر غور ہے

اس حوالے سے انکا کہنا ہےکہ بورڈ کے نئے اقدامات سے لاکھوں طلبہ و طالبات کو گھر بیٹھے ڈیجیٹل ایپلی کیشن کی مدد سے بیشتر سہولیات میسر ہونگی 

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کےحوالےسےانکا کہنا تھا کہ28 مئی سے امتحانات کا آغاز ہونےجارہاہے رواں سال امتحانی مراکز میں طلبہ و طالبات کو پینے کا صاف پانی اور فرسٹ ایڈ باکس کی سہولت نجی ادارے کے تعاون سے انٹرمیڈیٹ بورڈ فراہم کریگا طلباء کے لیے فرسٹ ایڈ،کیلشئیم ادویات اور فوری ایمنولینس بھی میسر ہوگی۔

 

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوگئے۔ 

شیڈول کے مطابق صبح کی شفٹ میں نہم جماعت کمپیوٹراسٹیڈیز (نظری) سائنس گروپ اور دوپہر کی شفٹ میں دہم جماعت جنرل سائنس کے امتحانات لئے جائیں گے۔ 

چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ رواں سال نہم و دہم جماعت کیلئے مجموعی طور پر 3لاکھ 68ہزارسے زائد طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ کے امتحانات دیں گے جبکہ اس سال امتحانی مراکز 504 بنائے گئے 

انہوں نےبتایا کہ اس سال نہم جماعت کے سائنس گروپ کے امتحانات میں ایک لاکھ 74ہزار 964امیدوار شریک ہو رہے ہیں جس میں لڑکیوں کیلئے 265اور لڑکوں کیلئے239امتحانی مراکز شامل ہیں، اسی طرح جنرل گروپ کے امتحانات میں 32ہزار 639 امیدوار شریک ہورہے ہیں۔ 

 چیئرمین بورڈ کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت ان مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی ہو گی اور ان کے اطراف میں کام کرنے والی فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی 

انہوں نے طلبہ کو متنبہ کیا کہ امتحانات کے دوران موبائل فون ہر گز اپنے ہمراہ نہ لائیں خلاف ورزی کی صورت میں موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ کے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت راومن پاوول کریں گے جبکہ ٹیم میں، جانسن چارلس، الزاری جوزف، شمرون ہٹمیئراور روسٹن چیزشامل ہیں۔

ویسٹ اینڈیز کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شائے ہوپ، جیسون ہولڈر،  عقیل حسین اور شمار جوزف بھی  شامل ہیں۔

گڈاکیش موتی،برینڈن کنگ، نکولز پورن اور آندرے رسل بھی ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ ہیں، شیرفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ بھی ویسٹ انڈین ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

 

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے ہوا کے معیار میں خرابی اور ماحولیاتی عوامل کی بدولت پاکستان میں دمہ کے بڑھتے ہوئے کیسز کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے"دمہ پریزنٹیشن اور مینجمنٹ" پر کنٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ(سی ایم ای) نےایک معلوماتی سیمینار کا اہتمام کیا۔  

 امریکی اسکالر اور سندھ میڈیکل کالج کی سابق طالب علم  پھیپڑوں اور سانس کی نالی کی ماہر، ڈاکٹر احمرین خان نے خاص طور پر دمہ کے مریضوں کے لیے علاج کے منصوبوں کو تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، "دمہ کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے، اور علاج کے طریقہ کار کو مریض کی انفرادی ضروریات اور نوعیت کے مطابق بنا کر، ہم بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ 

ڈاکٹر احمرین نے مزید کہاکہ"دمے کی تشخیص کرتے وقت، مریض کی طبی تاریخ پر غور کرنا، پھیپھڑوں کے باقاعدہ ٹیسٹ، بار بار کھانسی، گھرگھراہٹ اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے۔" 

ڈاکٹر خان نے علاج کے اہداف طے کرنے، ایمرجنسی روم کے دورے یا ہسپتال میں داخلے کی وجہ سے ہونے والی پریشانیوں کو روکنے، پھیپھڑوں کے فعل کو محفوظ رکھنے، اور کم سے کم منفی اثرات کے ساتھ فارماکو تھراپی کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا، "دمہ کی بیماری کوئی روکاوٹ نہیں ہے، بلکہ گہرے سانس لینے اور صحت مند زندگی گزارنے کی یاد دہانی ہے۔ علاج اور انتظام میں پیشرفت کے ساتھ، ہم افراد کو اپنی حالت پر قابو پانے اور ان کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے انکو بااختیار بنا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر راحت ناز، ڈائریکٹر سی ایم ای اور ڈائریکٹر ایچ -آر نے سامعین کو سیمینار کی ضرورت اور مطابقت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 10 ملین افراد دمہ کے مریض ہیں جن میں تقریباً  11.6فیصد اسکول کے بچے دمہ سے متاثر ہیں۔ ہم اپنے بچوں سمیت لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جو آرام سے سانس لینے اور دمہ کی گرفت سے آزاد زندگی گزارنے کے مستحق ہیں۔ آئیے مل کر کام کریں۔ ایک ایسا مستقبل بنانے کے لیے جہاں ہر فرد  دمہ کی رکاوٹوں کے بغیر ترقی کی منازل طے کر سکے۔ 

 جے ایس ایم یو کی پرو وائس چانسلر پروفیسر سعدیہ اکرم نے ڈاکٹر احمرین خان کو تعریفی ٹوکن پیش کیا۔ 

 سیمینار کا اختتام سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا، جہاں شرکاء کو دمہ کے انتظام اور علاج کی حکمت عملیوں کے بارے میں قیمتی مشورے اور وضاحت حاصل کرنے کا موقع ملا۔

 کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِاہتمام راشن اینڈ عید گفٹ ڈرائیوکی اختتامی تقریب کا انعقادکیا گیا

جس کے تحت جامعہ کے مستحقین میں راشن بیگ اور عید گفٹ تقسیم کئے تقریب کے شرکاء میں سول انجینئرنگ اینڈ آرکیٹکچر کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر میر شبر علی، شبعہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ابرار الحق، کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ولیج حیدر، سافٹ ویئر انجینئرنگ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم، کلینیکل سائیکالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر سنبل مجیب،شعبہ فزکس کی چیئرمین فضاء عباس، فیکلٹی ممبرز ودیگر شامل تھے۔

            اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ یہ انسانی فطرت ہے کہ آدمی اچھے کاموں میں شریک ہوکر خوشی محسوس کرتا ہے۔ سرسید یونیورسٹی کے مستحقین کی امداد کے لیے انتظامیہ کے تعاون سے اساتذہ اور طلباء نے مل کررمضان کے اس مبارک مہینے میں جومہم چلائی، وہ لائقِ ستائش ہے

سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے رمضان ڈرائیو کی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ رمضان اور عید کی خوشیوں میں سب کو شریک کرنے سے اللہ کی رضا اور اطمینانِ قلب حاصل ہوتا ہے۔مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہورہی ہے کہ اجتماعی طور پر منظم طریقے سے یہ کام کیا جارہا ہے۔اس کارِ خیر کے لیے سرسید یونیورسٹی کی طرف سے ہرممکن امداد اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

            علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے کنوینئر انجینئر محمد ارشد خان نے کہا کہ انسانوں سے محبت اور ضرورتمندوں کی مدد کو ہر مذہب میں پسندیدیگی کی نظر سے دیکھا گیا ہے۔لیکن اسلام نے انسانیت کی خدمت کو بہترین اخلاق  اور عبادت قرار دیا گیا ہے۔رمضان ڈرائیو ایک اچھا قدم تھا اور یہ عمل جاری رہنا چاہئے۔

            رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ انسانی خدمت ایک نیک اور مستحسن عمل ہے۔دوسروں کی مدد کرنا، ان کی ضرورت کے وقت کام آنا، اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ فعل ہے۔گزشتہ سال کے مقا بلے میں اس سال زیادہ فنڈز اکھٹا ہوئے۔۔اور کام بہت منظم انداز میں ہوا۔۔

            ڈرائیو کے بارے میں معلومات شیئر کرتے وہئے ایونٹ کے آرگنائزر یاسر ذہین نے بتایا کہ اس مرتبہ تقریباَ 24لاکھ روپے اکھٹا ہوئے جبکہ سرسید یونیورسٹی نے 5 لاکھ روپے عطیہ کئے۔شعبہ فزکس نے سب سے زیادہ 4.5لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔

کراچی:  این ای ڈی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت انٹری ٹیسٹ کے پہلے سیشن کا انعقاد گزشتہ روزسےہوگیا

جو 6 مئی تک جاری رہےگا۔ جب کہ 6 مئی کی رات ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان بذریعہ ویب سائٹ کردیا جائے گا۔ 

 معین الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور ایڈمیشن کمیٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عامر اقبال کے مطابق اس بار بھی سالہائے گذشتہ کی طرح دو مرتبہ انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے دوسرے مرحلےکااعلان بھی بذریعہ ویب سائٹ جلد کیا جائے گا۔

 معین الجامعہ این ای ڈی کا مزید کہنا تھاکہ پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے طالب علم دوسرے مرحلے میں شریک ہوکر(Improvement) بہتر نمبرز حاصل کرسکتے ہیں۔

جامعہ کی ترجمان کے مطابق حالیہ ٹیسٹ میں کراچی کے امیدواروں سمیت ملک بھر سے تقریباً 8 ہزار طالبِ علموں کی شرکت متوقع ہے۔

Page 1 of 2978