اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہےکہ ٹیلی اسکول کاآغاز وزیر اعظم کی تعلیمی فروغ کےوژن کامظہر ہے.
فردوس عاشق اعوان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کےباعث بچوں کاتعلیمی عمل معطل ہے گھر بیٹھے طالبعلم سمیت دیگر افراد تدریسی عمل سےاستعفادہ حاصل کرسکتے ہیں. نشریات کاآغاز صبح 8 بجے سےشام 6 بجے تک ہوگا جس سے جماعت اول سے بارہویں جماعت کےطالب علم مستفید ہوسکیں گے.
فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا ٹیلی اسکول سےوہ بچے بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں اسکول نہیں جاسکتے. منصوبہ ملک بھر شرح خواندگی کےفروغ میں بھی اہم ثابت ہوگا.
ٹیلی اسکول کئ نشریات سیٹلاٹٹ اور اینٹینا کےذریعے بھی دیکھی جاسکے گی.