بدھ, 09 اکتوبر 2024


آئی بی اےاوردواسازکمپنی نےمستحق طلباءکےلئےسالانہ اسکالرشپ فنڈ قائم کردیا

کراچی : انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے)، اور دوا سازکمپنی اے جی پی لمیٹڈ نے مستحق طلباء کے لئے مالی اعانت پروگرام کو آگےبڑھانے کے لئے 40 لاکھ روپے کی مالیت کا سالانہ اسکالرشپ فنڈ قائم کردیا

۔معاہدے کے مطابق اس مد میں ہر سال 10لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آئی بی اے، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی اور ایم ڈی اور سی ای او، اے جی پی لمیٹڈ، نصرت منشی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت، اے جی پی لمیٹڈ، آئی بی اے کے مستحق انڈرگریجویٹ طلباء کو چار سال کے لئے مالی مدد فراہم کرے گا۔

اس موقع پرنصرت منشی نے آئی بی ا ے نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کم مراعات یافتہ طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے دواسازی کے شعبے میں کارپوریٹ ہستی کی حیثیت سے، اے جی پی،مستحق طلباء تک تعلیم کی رسائی کے عمل میں آئی بی اے کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ڈاکٹر زیدی نے صحت کے شعبے میں اے جی پی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے معیاری تعلیم کی مستحق طلباء تک فراہمی کے مشن میں آئی بی اے کی مدد کرنے پر اے جی پی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آئی بی اے اپنے مالی اعانت پروگرام کے ذریعہ 2016 سے9000 طالبعلموں کو 1.2 ارب روپے کی گرانٹ فراہم کرچکا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہرسال آئی بی اے کے تقریبا 30 فیصد طلباء مستفید ہوتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment