پیر, 13 مئی 2024


معاشی ترقی کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر سندھ

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب ضروری ہے، آج کے دور کی تمام تر ترقی کا سہرا اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کی مرہون منت ہے ، موجودہ دور میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ ، تحقیق اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ترجیحی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس میں بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری اور جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں تعریفی اسناد اور کیش ایوار ڈ ز دینے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کیش ایوارڈ کا مقصد محنت کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے طلبہ کو ترغیب دینا مقصودہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ طلبہ محنت اور لگن کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے حصول پر محنت کریں۔ تقریب میں بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ اور جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے چانسلر وجیہہ الدین بھی تقریب میں شریک تھے۔
تقریب میں بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے سیف علی ، عائشہ ، محمد عثمان ، سرینا، حسن علی ، رابیعہ ، محمد عمیر ، رقیہ ، پارس میمن اور عبد العلیم جبکہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی طالبات شائستہ ، سمیہ جمال ، افرا جاوید ، نجف فاروق، شفا ہارون ، رخسار جمشید ، عائشہ اقبال ، طاہرہ اکبر اور عمارہ راشد کو کیش ایوارڈز اور تعریفی اسناد دی گئیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments10