جمعرات, 02 مئی 2024


ڈاﺅ انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ کے قیام کو دس سال مکمل

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) نرسنگ کا شعبہ طب کاایک عظیم شعبہ ہے جو لوگوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت اپنی خدمات انجام دیتا رہتا ہے۔ پاکستان سمیت بیرونِ ملک میں شعبہ نرسنگ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے دس سال قبل شعبہ طب میں نرسنگ کی اعلی تعلیم و تربیت کی اہمیت محسوس کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ قائم کیا،جہاں جدید نصاب پر مبنی بین الاقوامی تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود حمید خان،پروفیسر ڈاکٹر محمد مسرور اور پروفیسر ڈاکٹر رعناقمر نےجمعرات کو اوجھا کیمپس میں ڈائو انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ کے قیام کی دس سالہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں یونیورسٹی کے فیکلٹی اراکین اور نرسنگ کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور طبی فنون میں ترقی نے تعلیم یافتہ اور ہنر مند نرسوں کی مانگ میں اضافہ کردیا ہے۔ ڈائو یونیورسٹی کا مقصد عالمی معیار کے ایسے طبی ماہرین تراشناہے جو ملک کے شعبہ صحت کے مسائل کو بہتر بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کرسکیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment