ھفتہ, 18 مئی 2024


داﺅد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تعارفی اجلاس

ایمز ٹی وی (تعلیم / کراچی) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں بیچ 2017ء کیلئے نئے آنیوالے طلباء کیلئے دائود یونیورسٹی کے مین جناح کیمپس اور گلشن اقبال کیمپس میں تعارفی اجلاس منعقد کئے گئے۔ جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس میں داخلہ لینے والے نئے طلباء ، ان کے والدین ، چیئرپرسنز ، فیکلٹی ارکان ، اساتذہ اور یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا کہ دائود یونیورسٹی کی تدریسی شعبے میں خدمات قابل دید ہیں ۔ ماضی میں اس ادارے سے منسلک طلباء نے ناصرف پاکستان بلکہ بیرون ملک اپنی صلاحیتوں سے معاشرے میں تبدیلیاں رونما کیں ، دائودیونیورسٹی میں حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور ہم مشکل مراحل عبور کرتے ہوئے ترقی کی منزل کی جانب گامزن ہیں ، طلباء نے دائود یونیورسٹی کا انتخاب کرکے اپنے لیے بہتر تعلیم کی راہیں کھول لی ہیں ۔ ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں 75فیصد حاضری لازمی قرار دیدی گئی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment