ھفتہ, 18 مئی 2024


امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں اب توسیع نہیں کی جائے گی

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ریگولر وپرائیوٹ کے امتحانات 20 جنوری 2017 ء سے شروع ہوں گے۔

ایسے طلباوطالبات جو تاحال اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکے ہیں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 11 جنوری تک اپنے امتحانی فارم جمع کرادیں ۔

واضح رہے کہ اب امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment