ھفتہ, 04 مئی 2024


تعطیلات ختم ہوتے ہی سردی کا حملہ

ایمز ٹی وی( کراچی،تعلیم) میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوتے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ طلبا کو سردی بڑھنے کے باعث صبح اٹھنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی کے تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوئیں اور 2 جنوری سے اسکول کھل گئے۔ چھٹیوں میں تو اتنی سردی نہ ہوئی لیکن اسکول کھلتے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی تک گیا تو طلبا کو بھی سردی ستانے لگی۔اسکول جانے کے لیے صبح صبح اٹھانا بچوں کے لیے امتحان بن گیا ہے ۔

طلبا کہتے ہیں سوئٹر، ٹوپی، دستانے پہننے کے باوجود سردی پیچھا نہیں چھوڑتی۔ کچھ بچے تو سردی کے باعث موسمی بیماریوں کا شکار ہوکر اسکول سے غیر حاضر بھی ہونے لگے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment