اتوار, 05 مئی 2024


تعلیم بچاوریلی

ایمز ٹی وی (تعلیم/جیکب آباد) تعلیم کے دن کے موقع پر پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن کی جانب سے جیکب آبادمیں ڈاکٹر عبدالجبار کھوسو، قربان بہرانی ،عبدالنبی سومرو، کی قیادت میں ایک زبر دست ریلی گورنمنٹ پرائمری اسکول عبدالرحیم بھنگرسے نکالی گئی۔

جس میں حبیب اللہ مستوئی، صفدر ملغانی ،جے ٹی آئی کے حماداللہ انصاری ،علی محمد لاشاری یاد گار کمیٹی کے دلمراد لاشاری ،صفدر پہنور ،گسٹا کے محمد عالم کھوسووسیم لطیف مہر اوردیگر نے شرکت کی۔ نوابشاہ ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن ، چائلڈ رایٹس فورم اور چائلڈ کلبس نواب شاہ کے زیر اہتمام یوم خواندگی ( لٹریسی ڈے ) کے موقع پر نواب شاہ میں ایچ ایم خوجہ ڈی سی ہائی اسکول نواب شاہ سے پریس کلب تک واک کا اہتما م کیا گیا۔

جس میں سول سوسائٹی کے افراد اور چائلڈ کلبس کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تعلیم کے پھیلاؤکے حوالے سے نعرے درج تھے ۔

واک کے شرکاءسے شہزاد علی خاصخیلی،معشوق علی،طالب چانڈیونے خطاب کیا۔سیتاروڈ تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر علی رضا پلی پوٹو کی سربراہی مین رحمانی اسکول سے پریس کلب تک تعلیم بچائو ریلی نکالی گئِی جس مین طلبہ اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment