منگل, 30 اپریل 2024

Displaying items by tag: india

 

ایمز ٹی وی(تجارت) پاکستان نے بھارت کی 33لاکھ ڈالر مالیت کی 10ہزار کپاس کی گانٹھوں کی کھیپ واپس بھجوا دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کراچی بندرگاہ پر بھارتی کپاس کی گانٹھیں لائی گئی تھیں۔

محکمہ وزارت خوراک سیکوریٹی اور ریسرچ نے اسے مسترد کردیا اور کسٹم حکام کو ہدایت کی گئی کہ اسے واپس بھجوادیا جائے۔

دریں اثناء آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کےسینئروائس چیئرمین (آپٹما)ذاہد مظہر نے بھارت سے کاٹن درآمدات کی اجازت نہ دینے پر حکومتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

منگل, 06 دسمبر 2016 17:18

بھارت سوگ میں ڈوب گیا


ایمزٹی وی(نئی دہلی) گزشتہ کئی ماہ سے زیرعلاج بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا گزشتہ رات دل کادورہ پڑنے کے باعث چل بسیں، جے للیتا گزشتہ کئی ماہ سے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل تھیں جہاں ان کا علاج جاری تھا۔
جے للیتا کی موت پر ریاست میں 7 دن کا سوگ اور تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ اس دوران تمام سرکاری عمارتوں پر بھارتی پرچم بھی سر نگوں رہے گا۔

واضح رہے کہ جے للیتا کو 2014 میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جب کہ انہوں نے طبیعت کی ناسازی کے باعث وزیر اعلیٰ کے اختیارات اپنے نائب کو دے دیے تھے۔


ایمزٹی وی(کیرالہ)بھارتی ریاست کیرالہ میں 15 روز قبل اسلام قبول کرنے پر آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں کے حملے میں شہید ہونیوالے نوجوان فیصل کی ماں نے بھی اسلام قبول کر لیا۔ واضح رہے کہ فیصل کا قبول اسلام سے پہلے نام انیل کمار تھا اس کا باپ کرشنن نائر ہندوﺅں کی اعلی ذات سے تعلق رکھتا ہے۔

فیصل کی ماں میناکشی نے بھی اسلام قبول کرکے اپنا نام جمیلہ رکھ لیا ہے، فیصل نے ایک برس قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلام قبول کیا واپس کیرالہ آنے پر اس کے خاندان میں بے چینی اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تاہم اس کے والدین نے مذہب تبدیل کرنے کے فیصلے کا احترام کیا فیصل نے اپنے بچوں اور بیوی کو بھی کلمہ پڑھایا۔
تاہم اس دوران اسے آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈے متواتر دھمکیاں دینے لگے اور 22 نومبر کو کیرالہ کے ضلع ملاپورم میں انہوں نے فیصل کو گھر جاتے ہوئے چھرے مار کر سرعام قتل کر دیا۔
پولیس قتل میں ملوث 8 افراد کو اب تک گرفتار کر چکی ہے۔

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان نے بھارتی حکومت کے شیڈول پر عمل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اس لیے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کانفرنس کے اختتام پر اٹاری نہیں جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں

 

اس حوالے سے ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارت ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کے شرکاءکو تاثر دینا چاہتاہے کہ پاکستان زمینی راستے سے تجارت راہ میں رکاوٹ ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں

پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث سارک کانفرنس کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا ۔ذرائع کا کہناہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز گولڈن ٹیمپل کا دورہ بھی کریں گے۔

 


ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت میں کرنسی بحران عروج پر ہے اور لاکھوں روپے جیب میں رکھنے والوں کیلئے دووقت کی روٹی خریدنا مشکل ہوگیا لیکن اب بھتہ خور اور بلیک میلروں نے بھی حالات کے مطابق اپنے مطالبات بھی شروع کردیئے ہیں،

خاتون رکن اسمبلی کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں مطالبہ کیاگیا کہ ڈیجیٹل کرنسی(ایک طرح کاآن لائن خریداگیاکرنسی کریڈٹ) کی شکل میں دو کروڑ روپے اداکریں یا پھر آپ کی تصاویر فحش ویب سائٹ پر ڈال دیں گے ۔


سائبر سکیمرز کی طرف سے فحش ویب سائٹ پر تصاویر اپ لوڈ کرنے سے روکنے کے لیے جبل پور کی 30سالہ خاتون سے دو کروڑ روپے ڈیجیٹل کرنسی میں جمع کرانے کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلپائن سے دھمکی آمیز ای میل بھجوائی گئی۔


پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔


جبل پور کے ایس پی اشیش نے بتایاکہ ایسا لگتاہے کہ یہ غلط فہمی کی بنیاد پر ای میل آئی ، ہم ملزمان کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں، بلیک میلرز نے خاتون کودھمکی دی کہ اگر تاوان نہ دیاگیاتو اس کی ذاتی معلومات و تصاویر سوشل میڈیا ، دوست احباب اور فحش ویب سائٹس پر جاری کردیں گے ، رقم نہایت ہی کم عرصے میں جمع کرانے کا مطالبہ کیاگیا۔پولیس نے اعتراف کیا کہ اس کیس کی تحقیقات آسان نہیں ، ایسے مقدمات میں ملزمان ایسے براﺅزر استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے سرور کو ڈھونڈ نا مشکل ہوجاتاہے جبکہ ڈیجیٹل کرنسی میں رقم کا مطالبہ کیس کو مزید گھمبیر بنادیتاہے

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگ رہے ۔صبر سے انتظار کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں اور مذاکرات کے لیے بھارتی حکومت کے جواب کا انتظار کر سکتے ہیں ۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر فائرنگ بند کرے ۔ ایسا لگتا ہے کہ بھارت جامع مذاکرات کیلئے تیار نہیں تاہم پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا
انہوں نے کہا کہ بھارت سے جامع مذاکرات ک سلسلے میں بہت اقدامات اٹھائے تاہم معاملات جوں کے توں ہی رہے اور دونوں ممالک کو مذاکرات کا از سر نو آغاز کرنا پڑتا ہے۔’’ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں سرتاج شرکت کریں گے تاہم ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان پیش رفت ہونا ناممکن ہے‘‘ ۔ دونوں ممالک مذاکرات کی راہ میں ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے کی جانب چل رہے ہیں ۔ اسلام آباد چاہتا ہے کہ معاملات آگے کی جانب بڑھیں تاہم ہم صبر سے انتظار کی پالیسی کو اپنائے ہوئے ہیں ۔ اگر ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں برف نہیں پگھلتی تو پھر کسی اور موقع کا انتظار کرنا ہوگا ۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بہت اقدامات کیے ہیں اور اگر بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو الزامات عائد کرنے کے بجائے انہیں پاکستان کے ساتھ شیئر کرنا چاہئے تاہم پاکستان بھی چاہتا ہے کہ جو کچھ بلوچستان فاٹا اور کراچی میں ہورہا ہے ۔ ان معاملات کو بھارت کے ساتھ اٹھائے ۔ ہم ایک معقول انداز میں بات کرنا چاہتے ہیں
کشمیر کے حوالے سے پاکستانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا ۔ اس حوالے سے یہ توقع رکھنا کہ پاکستان کشمیر کی صورت حال سے منہ موڑ لے گا۔ یہ ممکن نہیں ہے ۔ پاکستان اس حوالے سے بالکل بھی فکرمند نہیں ہے کہ کانفرنس کے اختتام پر دہشت گردی کے حوالے سے کوئی سخت موقف اپنایا جائے گا کیونکہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال نے معاملات کو مشکل بنادیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے ۔ لائن آف کنٹرول کا معاملہ ایسا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر الزام عائد کرتے ہیں ۔’’پہلی بات تو ہونی چاہئے کہ ایل او سی پر فائرنگ فوری طور پر بند ہونی چاہئے‘‘ ۔ اس کے بعد دو طرفہ مٰذاکرات کا آغاز ہو کیونکہ اس کے بارے میں کسی سمجھوتے پر نہیں پہنچا جاسکتا ۔

ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستانی پالیسی عدم برداشت کی ہے اور پاکستان نے ماضی میں کالعدم تنظیموں کے خلاف مختلف امریکی پالیسی کے بارے میں عبدالباسط نے کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا کاروباری اتحادی ہے ۔ جس کا افغانستان میں ایک اہم کردار بھی ہے۔ تاہم پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل خود بات چیت سے حل کرنا ہوں گے۔ امریکا دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی تو کرسکتا ہے ۔ تاہم فیصلہ سازی کی ذمہ داری نئی دلی اور اسلام آباد پر عائد ہوتی ہے۔

 

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کی بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت غیر یقینی ہو تی جا رہی ہے، بھارت کے لیے ویزوں کا اجرا تاحال نہ ہو سکا جبکہ ایف آئی ایچ نے آج شام تک ایونٹ میں شرکت کی تصدیق طلب کر لی ۔

جونئیر ہاکی ورلڈ کپ 8 دسمبر سے بھارت کے شہر لکھنؤ میں کھیلا جائے گا ، پاکستان کی ٹیم تیاریوں میں مصروف ہے، حکومتی این او سی مل چکا لیکن تاحال ویزے جاری نہ ہو سکے ۔

پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز سینئر کاکہنا ہے کہ منتظمین نے آج شام تک ایونٹ میں شرکت کی تصدیق مانگی ہے،لیکن ویزوں کے بغیر تصدیق کرنا ممکن نہیں ہے، ویزوں کے لیے درخواستیں بروقت دی گئی ہیں ، امرتسر سے لکھنو کے لیے بکنگ بھی کرا چکے ہیں،ویزے جاری کرنا بھارت کے اختیار میں ہے پی ایچ ایف صرف انتظار کر سکتی ہے ۔

شہباز سینئرنے مزید کہا کہ منتظمین اپنی جگہ صحیح ہیں ، انہیں انتظامات کرنے ہیں، شرکت کی تصدیق کر کے ایونٹ میں نہیں جا سکے تو ہمیں جرمانہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جونئیر ورلڈ کپ میں نہ جانا پاکستان ہاکی کے لیئے نقصان دہ ثابت ہو گا ۔

جمعہ, 25 نومبر 2016 11:33

بھارت رو پڑا۔۔۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں اپنے 18فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے 2فوجیوں کے سر کاٹ لیے گئے جبکہ ایک کو گرفتارکرلیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق دفاعی حکام نے الزام لگایا ہے کہ لائن آف کنٹرول ،انٹرنیشنل بارڈر پر پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے اور 28ستمبرکے بعد سے ابتک پاکستان کی جانب سے 300سے زائد مرتبہ سیز فائر کی خلا ف ورزی کی گئی اس دوران بی ایس ایف کے 18اہلکار مارے گئے جبکہ 2فوجیوں کے سرقلم کردیئے گئے اور ایک کو گرفتار بھی کرلیا گیا ۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بدھ کو وادی نیلم میں بھارتی فوج نے مسافر بس اور ایمبولینس پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 11افراد شہید ہوگئے جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان بھی شہید ہوگئے تھے ۔بھارت خود سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور اسکا الزام پاکستان پر عائد کردیتا ہے ۔

ایمزٹی وی(کھیل) انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم سے کھیلنے پر انکار کے بعد آئی سی سی نے بھارت کو 6 پوائنٹس سے محروم کردیا ہے۔

بھارت کی چالاکیاں، بہانے اور تاخیری حربے کسی کام نہ آئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ آئی سی سی نے فیصلہ پاکستان ویمنز ٹیم کے حق میں دے دیا۔

ویمنز چیمپئن شپ میں بھارت کی جانب سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے 6 پوائنٹس پاکستان کو دے دیے۔

آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کی حساصیت کا علم ہے لیکن بھارت نے پاکستان سے نہ کھیلنے کی کوئی قابل قبول وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی انہوں نے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی کوئی تجویز پیش کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان یکم اگست سے 31 اکتوبر کے دوران 3 میچز ہونے تھے، تاہم بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا تھا، جس پر پی سی بی کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ان میچز کے پوائنٹس پاکستان کو دیے جانے چاہئیں۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب ورلڈ کپ راؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) مشہوری اور پیسے کیلئے پاکستان فنکاروں نے بھارت کے ساتھ ساتھ شرمناک اور ملکی مفاد کیخلاف معاہدے کرتے ہیں جس کے بعد ہی پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت ملتی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما و گلوکار ابرار الحق نے بتایا کہ مجھے بھی کچھ سال پہلے انڈیا کی طرف سے کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن وہ معاہدہ اتنا شرمناک تھا کہ نہ صرف میں نے فوری طور پر انکار کردیا بلکہ مجھے شدید غصہ بھی آیا۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستانی اداکار انڈیا جاتے ہیں تو ان کے معاہدے میں یہ بات لکھی جاتی ہے کہ ”وہ کشمیر کے معاملے پر بات نہیں کریں گے جبکہ پاکستانی فنکار انڈیا کی سیاست پر بھی بالکل گفتگو نہیں کریں گے۔

ابرارالحق نے بتایا کہ اس معاہدے کا سب سے شرمناک پہلو یہ ہے کہ اس میں لکھا جاتا ہے کہ آپ جو بھی کام کریں گے خواہ وہ امریکہ میں ہو ، انڈیا یا پاکستان میں ہو اس سے کمائی گئی ساری رقم پہلے انڈیا آئے گی اور اس میں سے 30 فیصد رقم کی کٹوتی ہوگی جس کے بعد 20 سے 25 دن کے بعد پیسے ملیں گے“۔