جمعرات, 25 اپریل 2024


افغان صدر اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے پاکستان کے خلاف پھر بول پڑے

 


ایمزٹی وی(امرتسر)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بھارت میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا ،ایک بار پھرامرتسرمیں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کی تعمیر نو کے لیے 50کروڑ ڈالر کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن دہشت گردی ختم ہوئے بغیر پاکستان کی امداد کا فائدہ نہیں ۔

افغان صدر نے پاکستان پر طالبانوں کو پناہ دینے کا الزام لگا دیا،انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکردہ طالبان لیڈر نے پاکستان کی جانب سے مدد ملنے کا اعتراف کیا ہے ۔واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان نے صر ف افغانستان میں استحکام کے حوالے سے مثبت اقدامات کرنے کے لیے شرکت کی ہے ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرکردہ طالبان لیڈر نے پاکستان کی جانب سے مدد ملنے کا اعتراف کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو خطے میں سیکیورٹی کے شدید خطرات در پیش ہیں، انسداد دہشت گردی کے لیے خطے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔افغان صدر نے مزید کہا کہ افغانستان کی سیکیورٹی کے لیے صدر اوبامہ اور دیگر عالمی رہنماﺅں کی افغان مسئلے پر توجہ کے شکر گزار ہیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment