جمعہ, 17 مئی 2024


بارڈر کے بعد کرکٹ گراؤنڈ میں بھی پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا

ایمزٹی وی(کھیل) انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم سے کھیلنے پر انکار کے بعد آئی سی سی نے بھارت کو 6 پوائنٹس سے محروم کردیا ہے۔

بھارت کی چالاکیاں، بہانے اور تاخیری حربے کسی کام نہ آئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ آئی سی سی نے فیصلہ پاکستان ویمنز ٹیم کے حق میں دے دیا۔

ویمنز چیمپئن شپ میں بھارت کی جانب سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے 6 پوائنٹس پاکستان کو دے دیے۔

آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کی حساصیت کا علم ہے لیکن بھارت نے پاکستان سے نہ کھیلنے کی کوئی قابل قبول وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی انہوں نے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی کوئی تجویز پیش کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان یکم اگست سے 31 اکتوبر کے دوران 3 میچز ہونے تھے، تاہم بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا تھا، جس پر پی سی بی کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ان میچز کے پوائنٹس پاکستان کو دیے جانے چاہئیں۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب ورلڈ کپ راؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment