جمعہ, 26 اپریل 2024


پینگوئن کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی


ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) فوج میں کتے اور بلیوں کو بھرتی کرنا تو عام بات ہے لیکن ناروے کی فوج میں ایک پینگوئن بھی شامل ہے جسے اس کی کئی سالہ خدمات کے صلہ میں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

02

ناروے کی فوج میں بھرتی کی جانے والی اس پینگوئن کا تعلق کنگز نسل سے ہے۔ یہ پینگوئن سر نلس اولاو اب بریگیڈیئر کے عہدے پر فائز ہے۔

01

یہ ناروے کے بادشاہ کی شاہی فوج کا حصہ ہے اور گذشتہ کئی سالوں سے ناروے کی فوج میں شامل ہے۔ 2008 میں اس پینگوئن کونائٹ کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔

03

ایڈن برگ زو میں اس پینگوئن کو 50 سپاہیوں نے سلامی دی جس کے بعد فوج کے اعلیٰ عہدیداروں نے اسے بریگیڈیئر کا بیج لگایا۔

04

ناروے میں اس سے قبل بھی فوج میں پینگوئن کو شامل کیا جاچکا ہے اور یہ فوج میں اپنی خدمات انجام دینے والی تیسری پینگوئن ہے۔

.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment