ھفتہ, 07 دسمبر 2024


دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول کھول دیا گیا


ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کے ہوٹل میں دنیا کا گہرا ترین سوئمنگ پول بنایا گیا ہے۔ اس پول کی گہرائی 131 فٹ ہے۔

1

اس پول کی گہرائی اتنی ہے جتنی ایک 12 منزلہ عمارت کی لمبائی ہوتی ہے جبکہ اس کی لمبائی برازیل کے مشہور ریڈیمر مجسمہ سے بھی زیادہ ہے۔

2

بظاہر یہ ایک عام سوئمنگ پول کی طرح نظر آتا ہے۔ اس کے اندر ایک ٹیوب نصب کی گئی ہے جس کے ذریعہ شوقین افراد گہرے پانی میں ڈائیو کر سکتے ہیں۔

3

اسے ایمانوئیل بریٹو نامی اطالوی ڈیزائنر نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس کے اندر ایک شیشہ کی سرنگ بھی بنائی گئی تاکہ وہ لوگ جو اس کے اندر جانا چاہتے ہیں لیکن خوفزدہ ہیں، وہ پانی میں بھیگے بغیر اس سرنگ کے ذریعہ پول کے اندر تک چلے جائیں۔

5

اس پول کو سیاحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ تیراکی کرنے اور اسے دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment