بدھ, 11 دسمبر 2024


موسیقی کے آلات کی تیاری کا انوکھا طریقہ ، جس نے سب کو حیران کردیا

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے کچرے سے بہت سی چیزیں بنتی دیکھی ہوں گی، لوگ کچرے کو ری سائیکل کر کے ان سے کئی کارآمد چیزیں بنا لیتے ہیں۔ چین میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو کچرے سے موسیقی کے آلات بناتا ہے۔
1
 
2
چین کے گونگ شی شہر سے تعلق رکھنے والے گلن لی کچرے سے غیر روایتی آلات بناتے ہیں اور یہ ان کا مشغلہ ہے۔ وہ ایک ادارے میں سیکیورٹی گارڈ کی ملازمت کرتے ہیں اور ملازمت ختم ہونے کے بعد کارآمد چیزوں کی تلاش میں کچرا کنڈیوں کی طرف نکل کھڑے ہوتے ہیں۔
3
 
4
وہ کچرے سے اپنے لیے کارآمد چیزیں جیسے بالٹیاں وغیرہ جمع کرلیتے ہیں۔ ان کے بنائے ہوئے آلات موسیقی چینی اور مغربی آلات کا مجموعہ ہوتے ہیں جو غیر روایتی ہوتے ہیں مگر خوبصورت دھنیں تخلیق کرتے ہیں۔
5
 
6
لی کو موسیقی کا شوق اپنے بھائی کو دیکھ کر ہوا جو چینی آرمی کے لیے پرفارم کیا کرتے تھے۔ انہوں نے ایک روایتی چینی آلہ موسیقی ’یرہوا‘ بھی تیار کیا ہے جو دنیا میں سب سے بلند ہے اور اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment