جمعرات, 25 اپریل 2024

ہر گھنٹے پر شکل بدل لینے والی عمارت، آپ بھی دیکھ کر حیران رہ جائیں

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسڑیا کے انجینئرز نے ایسی عمارت بنا ڈالی، جس کی دیواریں خود بخود حرکت کرتی ہے اور ہر گھنٹے میں اپنی شکل تبدیل کر لیتی ہے۔

1

آسٹریا میں کائیفیر ٹیکنی شوروم نامی عمارت جیسے کوئی بھی دیکھ کر دنگ رہ جائے، ہر گھنٹے بعد اگر اس عمارت کو دیکھا جائے تو اس کا باہری چہرہ تبدیل ہوتا نظر آئے گا۔

2

یہ عمارت آسٹریا علاقے سٹیریا میں واقع ہے، اس شاہکار کو ارنسٹ گیسل بریچ نامی کمپنی نے 2007 میں تعمیر کیا، جس کے باہر 112 دھاتی پینلز لگے ہیں، جو اسے جادوئی بناتے ہیں۔

3

اسکی تعمیر کے لیے ایسے پینلز کا استعمال کیا گیا، جو خودبخود حرکت میں آکر بلڈنگ کی شکل بدلتے ہیں، اس تبدیلی کا مقصد درجہ حرارت اور سورج کی روشنی کو کنٹرول کرنا یا ان سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے مگر یہ چیز اسے حیران کن بنادیتی ہے۔

4

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment